کشمیر فروٹ گرﺅورس اینڈ ڈیلرس ایسو سی ایشن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

کشمیر فروٹ گرﺅورس اینڈ ڈیلرس ایسو سی ایشن کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سری نگر:صدر جموں وکشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ شیخ مظفر کی قیادت میں کشمیر فروٹ گرﺅورس اینڈ ڈیلرس ایسو سی ایشن کے ایک وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔
وفد نے لیفٹیننٹ گورنر کو قومی شاہراہ پر پھلوں سے لدی گاڑیوں کی آسانی سے ٹرانسپورٹیشن ، کووِڈ ۔19وَبائی اَمراض کے تناظر میں کے سی سی کے قرضوں کی معافی اور بین الاقوامی منڈی میں جموںوکشمیر کی باغبانی کی مصنوعات کو مسلسل فروغ دینے سے متعلق اَپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔
وفد کے اَرکان نے گذشتہ دو برسوں میں جموںوکشمیر کے باغبانی شعبے کی فقید المثال ترقی اور ترقی کے لئے لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا جس کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی میں خاطر خواہ اِضافہ ہوا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے اَرکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ نے جموںوکشمیر کے باغبانی شعبے کی تیز رفتار ترقی کے لئے بہت سے اہم اِقدامات کئے ہیں۔
اُنہوں نے وفد کے اَرکان کو ان کی طرف سے پیش کئے گئے تمام جائز مسائل کے مناسب اَزالے کی یقین دہانی بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.