جموں،8 جولائی :جموں وکشمیر کے ضلع راجوری کے درہالی نالے میں سیلابی ریلے کی زد میں آنے سے ٹپر ڈرائیور اور اس کا ہلپر لاپتہ ہوگیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ٹپر ڈرائیور اور اس کا ہلپر راجوری سے بہنے والے درہالی نالے سے ریت نکالنے کے لئے گئے ہوئے تھا کہ اس دوران شبانہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے نے دونوں کو ٹپر سمیت بہالیا۔
انہوں نے کہا کہ واقعے کے فوراً بعد فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ ٹیم بچاؤ آپریشن شروع کر دیا اور ٹپر کو کچھ دوری پر پایا گیا جبکہ مذکورہ دو افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔
لاپتہ ہونے والے افراد کی شناخت سجاد اور ابرار کے بطور ہوئی ہے جبکہ ان کی تلاش بڑے پیمانے پر جاری ہے۔
