جموں،8 جولائی:جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقے میں ایک کچا مکان مٹی کے بھاری بھرکم تودے کی زد میں آنے سے ایک 55 سالہ شخص فوت ہوگیا جبکہ دیگر اہلخانہ بال بال بچ گئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں دوران شب ایک کچا مکان بھاری بھرکم مٹی کے تودے کی زد میں آگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے کے نتیجے میں مکان میں سوئے ہوئے ایک شخص کی بر سر موقع ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر اہلخانہ بال بال بچ گئے۔
متوفی کی شناخت 55 سالہ عبدالکریم میر کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک پارٹی جائے موقع پر پہنچ گئی ہے۔
