بدھ, جون ۱۸, ۲۰۲۵
16.9 C
Srinagar

بانڈی پورہ سلینڈر دھماکے ایک شخص از جان دوسرا زخمی

سری نگر،7 جولائی : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کڈورہ علاقے میں جمعرت کو ایک گیس سلینڈر دھماکے میں ایک شخص از جان جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بانڈی پورہ کے کڈورہ علاقے میں جمعرات کو ایک گیس سلنڈر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ایک زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔
متوفی کی شناخت سجاد فیروز ترک جبکہ زخمی کی شناخت اقبال احمد کے بطور ہوئی ہے۔
جس کے گھر میں یہ دھماکہ ہوا اس کی شناخت محمد شفیع خان کے بطور کی گئی ہے۔
دھماکے سے مکان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

یو این آئ

Popular Categories

spot_imgspot_img