ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

کپوارہ میں تالاب میں گرجانے سے 34 سالہ خاتون کی موت

سری نگر،7 جولائی : سرحدی ضلع کپوارہ کے چرکوٹ علاقے میں جمعرات کو ایک 34 سالہ خاتون کی تالاب میں پھسل کر گر جانے سے موت واقع ہوئی۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ کے چرکوٹ علاقے میں جمعرات کی صبح ایک خاتون پھسل کر ایک تالاب میں گر گئی۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ مذکورہ خاتون کو تالاب سے نکال کر سب ضلع ہسپتال کپوارہ پہنچایا گیا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی خاتون کی شناخت تسلیمہ بیگم زوجہ محمد رمضان پیر ساکن ند پورہ چرکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img