اٹلی میں گلیشیئر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہو ئی

اٹلی میں گلیشیئر گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد نو ہو ئی

روم، 7 جولائی: شمال مشرقی اٹلی میں ڈولومائٹ الپس میں گلیشیئر گرنے سے مرنے والوں کی تعداد نو ہو گئی ہے۔

اٹلی میں ٹرینٹینو کی خصوصی خود مختاری کے صدر ماریزیو فوگاٹی نے یہ اطلاع دی۔
انہوں نے کہا کہ اتوار کو مارمولڈا رینج میں اس وقت گلیشیئرگرا جب سیاحوں کے کئی گروپ پہاڑ پر چڑھ رہے تھے۔ حادثے میں چھ افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے۔ ڈرونز کے ذریعے جاری ریسکیو آپریشن کے دوران مزید تین لاشیں ملی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد کم از کم 20 افراد لاپتہ ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.