سری نگر:اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میںڈیفنس فورس کے اہلکاروں جن کا تعلق جموںوکشمیر سے ہے اور جموںوکشمیر کے اندر یا باہر شہادت پاتے ہیں کے قریبی رشتہ داروں کے لئے ایکس گریشیا رریلیف میں اضافہ کرنے کو منظوری دی۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔
اِنتظامی کونسل نے ان دفاعی اہلکاروں کے رشتہ داروں کے حق میںایکس گریشیا ریلیف میں 5لاکھ روپے سے بڑھا کر 25لاکھ روپے تک کی منظور ی دی جو جموںوکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور جموںوکشمیر یوٹی کے علاقائی دائرہ اختیار میں شہادت حاصل کرتے ہیں۔
اِسی طرح اِنتظامی کونسل نے جموںوکشمیر سے تعلق رکھنے والے دفاعی اہلکاروں کے رشتہ داروں ( این او کے ) کے حق میں 25 لاکھ روپے کی ایکس گریشیا ریلیف کی منظور ی دی جو ملک کے اندر جموں وکشمیر سے باہر سرکاری فرائض اَنجام دیتے ہوئے شہادت پاتے ہیں۔
اِن دفعات کو یکم فروری 2022ءسے نافذ کیا جائے گا او ریہ جموںوکشمیر، دیگر ریاستوں اور یوٹیو ں میں اِمدادی دفعات کے درمیان تفاوت کو دور کرے گا ۔اِس فیصلے سے ان فوجیوں کے حوصلے بھی بلند ہوں گے جو جموںوکشمیر سے تعلق رکھتے ہیں اور خراب موسم اور خطوں کے حالات میں خدمات اَنجام دے رہے ہیں۔
