مختار عباس نقوی کا مرکزی وزارت سے استعفی

مختار عباس نقوی کا مرکزی وزارت سے استعفی

نئی دہلی، 6 جولائی: اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بدھ کو استعفیٰ دے دیا بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر نقوی نے وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے سے پہلے پارٹی صدر جے پرکاش نڈا سے ملاقات کی انہوں نے آج آخری بار کابینہ کے اجلاس میں بطور وزیر شرکت کی قابل ذکر ہے کہ مسٹر نقوی راجیہ سبھا کے رکن ہیں اور جھارکھنڈ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ ان کی میعاد ختم ہونے والی ہے اور اس بار بی جے پی نے انہیں راجیہ سبھا انتخابات میں نہیں اتارا ہے۔ وہ اس سے پہلے اتر پردیش میں رامپور لوک سبھا سیٹ کی نمائندگی کر چکے ہیں لیکن پارٹی نے انہیں وہاں ہونے والے ضمنی انتخابات میں نہیں اتارا تھا۔
پارٹی یا حکومت میں مسٹر نقوی کے کردار کے بارے میں کوئی باضابطہ اعلان یا سرکاری اشارہ نہیں ہے۔ سیاسی حلقوں میں یہ چرچا ہے کہ مسٹر نقوی کو حکمراں این ڈی اے اتحاد کی طرف سے نائب صدر کا امیدوار بنایا جا سکتا ہے۔
نائب صدر کا انتخاب 6 اگست کو ہوگا۔ نائب صدر وینکیا نائیڈو کی میعاد 10 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔
الیکشن کمیشن نے نائب صدر کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ اس کے لیے امیدوار 19 جولائی تک فارم بھر سکتے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.