جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے پانچ ہزار982 یاتریوں کا آٹھواں قافلہ روانہ

سری نگر،06 جولائی:غیر معمولی سیکورٹی بندوبست کے بیچ بھگوتی نگر بیس کیمپ سے بدھ کی صبح پانچ ہزا ر982 یاتریوں پر مشتمل آٹھواں قافلہ جنوبی کشمیر میں واقع شری امر ناتھ گھپا کی طرف روانہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پانچ ہزار982 یاتریوں پر مشتمل آٹحواں قافلہ بدھ کی صبح پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ اس قافلے میں 3 ہزار363 مرد، 665 خواتین، 75 سادھوں اور 17 بچے شامل ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان یاتریوں میں سے 2 ہزار 619ی اتری 78 گاڑیوں میں بالہ بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئے جبکہ3 ہزار 363 یاتری 131گاڑیوں میں پہلگام روٹ سے روانہ ہوئے۔
30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک زائد از 75ہزار یاتریوں نے پوترشیو لنگم کا درشن کیا ہے۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے امسال یاترا کو بہ احسن خوبی پایہ تکمیل تک پہنچانے کی خاطر سیکورٹی کے فقیدالمثال انتظامات کئے ہیں۔
بھگوتی نگر جموں سے لے کر پوترا گھپا پہلگام تک کل ملا کر 350 پیرا ملٹری فورسز کی اضافی کمپنیاں تعینات ہیں جبکہ خصوصی کمانڈوز کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
43 دنوں پر محیط یہ یاترا رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img