لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں شیخ عبدالجبار کو خراجِ عقیدت پیش کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں شیخ عبدالجبار کو خراجِ عقیدت پیش کیا

گاندربل:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج گوری وَن لار گاندربل میں ایک عوامی تقریب میں جموںوکشمیر کی ممتاز سیاسی شخصیت مرحوم شیخ عبدالجبار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
شیخ جبار فاﺅنڈیشن کی جانب سے شیخ عبدالجبار کی 32ویں برسی کی مناسبت سے ایک تقریب کا اِنعقاد کیا ۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” میں شیخ عبدالجبارصاحب کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔شیخ عبدالجبار صاحب نے جموںوکشمیر کے لوگوں اور ترقی کے لئے بے لوث کام کیا اور قوم کے خاطر سب سے بڑی قربانی دی۔“
اُنہوں نے کہا کہ جموںوکشمیریوٹی ہندوستان کے اتحاد اور اس کی عظمت کی علامت ہے اور ہم شیخ عبدالجبار کے آباءو اجداد کے مرہون منت ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ان کے آشیر واد سے ہم نے سماجی و اقتصادی ترقی میں متاثر کن پیش قدمی کی ہے اور آج جموںوکشمیر کی ترقی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔
اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے خطاب کرتے ہوئے حکمرانی نظام میں شفافیت ، جواب دہی اور کارکردگی لانے کے لئے حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی ۔ اِس کے علاوہ صنعت ، تعلیم ، ہیلتھ کیئر ، بجلی ، کنکویٹی ، بنیاد ی ڈھانچہ ، کھیل، سماجی تحفظ ، خود روزگار وغیرہ جیسے شعبوں میں بے مثال ترقی کو تیز کرنے کے لئے اِصلاحات او رپالیسی فیصلوں کو اُجاگر کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ حکومت کی طرف سے گذشتہ دو برسوں میں متعارف کی گئی عوامی بہبود ی اِصلاحات منافع بخش رہی ہیں اورلوگ اس کے فوائد حاصل کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے شروع کی گئی مختلف سکیموں میں نوجوانوں ، خواتین اور کسانوں کی شمولیت واضح ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ سماج کے ہر طبقے بالخصوص نوجوان جموںوکشمیر کی اِقتصادی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کریں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام شہریوں کے لئے اِقتصادی اور سماجی اِنصاف کو یقینی بنانے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں مختلف شعبوں میں متاثر کن تبدیلی نے معیارِ زندگی کو بہتربنانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تشدد او ردہشت گردی سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شیخ عبدالجبار جیسے جموںوکشمیر کے بہادروں کی قربانیوں کو یاد رکھنا چاہیے اور ایک ترقی پسند اور خوشحال معاشرے کے قیام کے لئے اَمن کی راہ پر چلنا چاہیے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سرکاری ہسپتال اور پُل کا نام شیخ عبدالجبار کے نام پر رکھنے کے عوامی مطالبے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی بنیادی ڈھانچے کے اثاثوں کو ان تمام عظیم شخصیات کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے ملک کی یکجہتی ، سا لمیت او رجموںوکشمیر کی خوشحالی کو برقرار رکھنے میں اَپنا کردار اَدا کیا ہے اور یقین دِلایا کہ اِس سلسلے میں مناسب اِقدامات اُٹھائے جائیں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع گاندربل کی ترقی اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لئے ڈی ڈی سی چیئرپرسن گاندربل نزہت اشفاق اور سابق رُکن اسمبلی اشفاق جبار کے عزم کی تعریف کی۔
اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ برس گاندربل میں پبلک ہیلتھ اِنجینئرنگ کے تحت برسوں سے اِلتوا میں پڑے ہوئے 33پروجیکٹ شروع کئے گئے تھے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کیپکس او ردیگر سکیموں کے تحت 75 منصوبے بھی شروع کئے گئے ہیں اور یہ تمام منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اِس سے پہلے گاندربل میں صرف ایک اِنڈسٹریل اسٹیٹ تھی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ اِنتظامیہ نے چار نئی اِنڈسٹریل اسٹیٹس کی منظوری دی تھی اور مجھے یقین ہے کہ کم سے کم 350صنعتی یونٹس قائم کئے جائیں گے جو مقامی نوجوانوں کے لئے روزگار کے بڑے مواقع پیدا کریں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے لڑکیوں کی شرح خواندگی کو بہتر بنانے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ، ضلع میں آیوشمان گولڈن کارڈ کی صدف فیصد سیچوریشن کو یقینی بنانے کے علاوہ ضلعی اِنتظامیہ کو شیخ عبدالجبار کی ترقی کے مختلف پہلوﺅں کو نافذ کرنے کے اِمکانات تلاش کرنے کی ہدایت دی۔
اُنہوں نے مختلف شعبوں میں جموںوکشمیر یوٹی حکومت کی طرف سے رشوت سے پاک اور اِنتظامیہ کے جامع نظام کے قیام سے حاصل کئے گئے کئی سنگ میلوں پر روشنی ڈالی۔
اُنہوں نے کہا کہ ہم نے ایک عوامی تھریک کے طور پر ’اُمید ‘ پروگرامسے خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کے لئے سیلف ہیلپ گروپس قائم کرنے کی سکیم وضع کی ہے اور گاندربل میں ایسے 2,000 سے زیادہ گروپس کی مدد کی جارہی ہے ۔
سابق رُکن اسمبلی شیخ عبدالجبار کے صاحبزادے شیخ اِشفاق جبار نے اَپنے والد مرحوم کی زندگی او رعوامی فلاح و بہبود کے کاموں پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہم مرحوم شیخ عبدالجبار کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے رہیں گے اور جموںوکشمیر کی بہتری ، بہبود اور سا لمیت کے لئے کام کرتے رہیں گے ۔
اِس موقعہ چیئرپرسن ڈی ڈی سی گاندربل محترمہ نزہت اشفاق نے بھی خطاب کیا۔
مرحوم شیخ عبدالجبار کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی اِختیار کی گئی۔
اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، پی آر آئی ممبران کے علاوہ سینئر اَفسران اور تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز شہر ی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.