اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
19.9 C
Srinagar

شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ نے عقیدت مندوں کی خاطر ورچیول درشن ، پوجا اور ہاوَن کرنے کیلئے مربوط آن لائن سہولیت شروع کی

سری نگر:شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ نے دُنیا میں بابا اَمرناتھ جی کے لاکھوں عقیدت مندوں کو موقعہ فراہم کرنے کے لئے جو اِس برس یاترا کے لئے نہیں آسکے ورچیول درشن ، پوجا ، ہاون اور پرساد بُکنگ وغیرہ کرنے کے لئے آن لائن سہولیت شروع کی ہے تاکہ عقیدت مندوں کو پوتر گپھا کا درشن اور خوشی کا ذاتی تجربہ حاصل ہو۔
اِس موقعہ پربتایا گیا کہ عقیدت مند اَپنی پوجا ، ہاون اور پرساد آن لائن بُک کرسکتے ہیں اور پوتر گپھا کے پجاری اسے عقیدت مند کے نام پر پیش کریں گے ۔ اِس کے علاوہ پرساد بعد میں عقیدت مندوںکے گھر تک پہنچایا جائے گا۔
اِس موقعہ پر سی اِی او ، ایس اے ایس بی نتیشور کمار نے کہا کہ آن لائن خدمات شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ کی ویب سائٹ www.shriamarnathjishrine.com سے بُک آن لائن پوجا ، ہاون ، پرساد لنک پر کلک کر کے اور بورڈ کی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے بُک کی جاسکتی ہےں(جسے لنک https://play.google.com/store/apps/details?id=com.ncog.shriamarnath کے ذریعے ورچیول پوجا کے لئے 1,100روپے ، پرساد بُکنگ کے لئے 1,100روپے ( پانچ گرام شری اَمرناتھ جی کا چاندی کا سکہ کے ساتھ)، پرساد بُکنگ کے لئے 2,100 روپے ( شری اَمرناتھ جی کے 10گرام چاندی کے سکے کے ساتھ )اور5,100 روپے مذکورہ بالا میں سے کسی کا خصوصی ہاون یا مجموعہ کے لئے ادا کر کے ڈاون لوڈ کر سکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ورچیول پوجا یا ہاوَن پوتر گپھا پر پجاریوں سے منتروں اور شلوکوں کے جاپ کے ساتھ عقیدت مند کے نام اور گوترا کا اعلان کرتے ہوئے کیا جائے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا،”دستیاب ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹلائزیشن کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال سے عقیدت مندوں کو جیو میٹ ایپلی کیشن کے ذریعے ایک ورچیول آن لائن روم میں جانے دیا جائے گا جہاں وہ شیو کے خصوصی ورچیول پوجا درشن کر سکتے ہیں۔“
سی اِی او ، ایس اے ایس بی نے کہا ،” ہم نے محکمہ ڈاک کے ساتھ 48گھنٹوں کے اَندر پرساد بھیجنے کا اِنتظام کیا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ بُکنگ ہونے کے بعد شرائن بورڈ عقیدت مند کے رجسٹرڈ موبائل نمبر ، اِی میل آئی ڈی پر لنک اور تاریخ اور وقت کا اشتراک کرے گا۔
پورٹل کو شری امرناتھ جی شرائین بورڈ نے نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر جے اینڈ کے کی مدد سے تیار کیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img