جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

کوکر ناگ میں ایک ریچھ نے 65 سالہ شخص کو نوالہ بنایا

سری نگر،27جون : وادی کشمیر میں جنگلی جانوروں کا انسانوں پر حملہ آور ہونے کی خبریں بھی اب ایک معمول بن گئی ہیں۔

یہاں جنگلی جانوروں کے بستیوں میں آزادانہ گھومنے پھرنے اور انسانوں پر حملہ آور ہونے کے واقعات آئے روز اخباروں میں پڑھنے کو ملتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ان کے خوفناک مناظر دیکھنے کو ملتے ہیں۔
جنوبی کشمیر کے اہلن کوکر ناگ کے جنگلی علاقے میں اتوار کی شب جنگلی جانور نے ایک انسانی جان کو اپنا نوالہ بنایا۔
اہلن کوکر ناگ کے قریب اتوار کی شب ایک خونخوار ریچھ نے 65 سالہ معمر شہری کو اپنا نوالہ بنایا۔
متوفی کی شناخت محمد اکبر چوہان ولد محمد حسین ساکن اہلن گڈول کے بطور ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اوڑی میں چند روز قبل آدم خور تیندوے نے تین کمسن بچوں کو اپنا نوالہ بنایا تھا۔
ان دلخراش واقعات سے جہاں علاقے میں ماتم چھایا تھا وہیں لوگوں میں متعلقہ محکمے کے خلاف غم و غصے کی لہر بھی دوڑ گئی تھی۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img