ایل جی ملاقات بہتر حکمرانی کی طرف پہلا قدم لوگوں کو سننا اور ان کی شکایات کو تیزی سے ازالہ کرنا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی کے 20 شکایت کنندگان کے ساتھ بات چیت کی

ایل جی ملاقات بہتر حکمرانی کی طرف پہلا قدم لوگوں کو سننا اور ان کی شکایات کو تیزی سے ازالہ کرنا ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی کے 20 شکایت کنندگان کے ساتھ بات چیت کی

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج جموںوکشمیر یوٹی کے 20 شکایت کنند گان سے بات چیت کی اور سول سیکرٹریٹ میںبراہِ راست عوامی شکایات کی سماعت پروگرام ” ایل جی ملاقات“ کے دوران ان کی شکایات کا اَزالہ کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بہتر حکمرانی کی طرف پہلا قدم لوگوں کی بات سننا اور ان کی شکایات کو تیزی سے حل کرنا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ محکموں کی کارکردگی اور عوام کے اطمینان کی سطح میں واضح بہتری آئی ہے ۔
اُنہوں نے کہا کہ ایک فعال اور شہری دوست اِنتظامی نظام نے عام آدمی کی زندگی کو آسان بنایا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش روزمرہ کے مسائل کو حل کرنے کے لئے براہِ راست مواصلات ، رفتار اور حکومتی مداخلت کے پیمانے عوامی خدمات کی فراہمی کو فروغ دے رہے ہیں۔
آج کے ” ایل جی ملاقات “ پروگرام میں لیفٹیننٹ گورنر کی مداخلت سے درخواست گزاروں کے مختلف مسائل موقعہ پر ہی حل ہوگئے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں اور متعلقہ اَفسران کو واضح ہدایات جاری کیں کہ وہ لوگوں کی درخواستوں اور شکایات کا مناسب وقت کے اندر حل کریں۔
بڈگام سے تعلق رکھنے والے ظہور احمد خان نے لیفٹیننٹ گورنر کی زیر قیادت جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے ان کی شکایت کے فوری ازالے کے لئے مناسب کارروائی کی۔
پلوامہ کے شیخ مدثرنے میٹھے پانی کی ندی ۔لتھہ= ک.ل کی صفائی کا مسئلہ پیش کیا جس پر لیفٹیننٹ گورنر نے متعلقہ ضلع ترقیاتی کمشنر کو ہدایت دی کہ وہ سول سوسائٹی اور پی آر آئی کے اراکین کو شامل کریں اور پانی کی ندی کو صاف رکھنے کے لئے مقامی لوگوں کو متحرک کریں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے چیئر کو کشن گنگا ندی میں غیر قانونی مٹی نکالنے کے معاملے پر بتایا کہ اِس سلسلے میں مناسب کارروائی کی گئی ہے۔
پونچھ سے تعلق رکھنے والے محمد ایاز خان نے ہینڈ پمپس کی تنصیب میں تاخیر پر حکام کی توجہ مبذول کی ۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اور محکمہ جل شکتی کو کام میں تیزی لانے کی ہدایات دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے غیر فعال آبپاشی نہر پر انو ک.ل کے تعلق سے ڈوڈہ کے مصطفی کی شکایات کا اَزالہ کرتے ہوئے محکمہ آبپاشی اور فلڈ کنٹرول کے اِنتظامی سیکرٹری کو ہدایت دی کہ وہ اِس نہر کو کم سے کم وقت میں فعال بنانے کا کام مکمل کریں۔

رِیاسی کے بلونت سنگھ کے ذریعے اَپنے علاقے میں سرکاری ٹرانسپورٹ کی سہولیت کی عدم دستیابی کے بارے پیش کردہ مسئلہ پر چیئر کو بتایا گیا کہ اِس مسئلے کو حل کرنے کے لئے ضروری اِقدامات کئے گئے ہیں۔
کمشنر سیکرٹری پبلک گریوینسزمحترمہ ریحانہ بتول نے آج کے ایل جی ملاقات کے پروگرام کو موڈریٹ کیا اور چیئر کو موصول ہونے والی شکایات کی پیش رفت اور صورتحال سے آگاہ کیا۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ آر کے گوئل ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ خزانہ وویک بھرد واج ، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار ، اِنتظامی سیکرٹریز ، صوبائی کمشنر ان ، ضلع ترقیاتی کمشنران ، پولیس سپر اِنٹنڈنٹس ، محکموں کے سربراہان اور دیگر سینئر اَفسران ذاتی طور پر اور بذریعہ ورچیول موڈبات چیت کے دوران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.