سری نگر،27 جون: جموں و کشمیر حکومت نے پیر کو عیدالضحیٰ سے قبل قربانی کے جانوروں کے نرخ مقرر کئے۔
محکمہ خوراک سول سپلائز اور امور صارفین کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبد السلام میر کی قیادت میں پیر کو منعقدہ ایک میٹنگ میں وادی کشمیر میں قربانی کے جانوروں کے نرخوں پر نظر ثانی کی گئی اور ان کو سر نو مقرر کیا گیا۔
محکمے کی طرف سے جاری نرخ نامے میں دہلی والے اور میرینو کراس قسم کے بھیڑوں کی ریٹ 310 روپیے فی کلو، بکروال اور کشمیری اقسام کے بھیڑوں کی ریٹ 295 روپیے فی کلو جبکہ بکرے کی ریٹ 285 روپیے فی کلو مقرر ہوئی ہے۔
یو این آئی