جمعہ, مئی ۹, ۲۰۲۵
18.4 C
Srinagar

جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں  ملی ٹینٹ گرفتار، اسلحہ و گولہ بارود بر آمد: پولیس

جموں،27 جون: پولیس نے جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک  ملی ٹینٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ  ملی ٹینٹ کو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا تھا اور اس کی تحویل سے اسلحہ وگولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
گرفتار شدہ کی شناخت فرید احمد ولد غلام حسن ساکن کوٹی ڈوڈہ کے بطور کی گئی ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈوڈہ پولیس نے فرید احمد ولد غلام حسن ساکن کوٹی ڈوڈہ نامی ایک  ملی ٹینٹ کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ کی تحویل سے ایک چینی پستول، 2 میگزین،41 گولیاں اور ایک موبائل فون بر آمد کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ  ملی ٹینٹ کو پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کا کام سونپا گیا تھا۔
موصوف ترجمان نے کہا کہ فرید احمد سرحد پار مقیم  ملی ٹینٹ کمانڈروں کے ساتھ رابطے میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ڈوڈہ میں ایک کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img