منگل, مارچ ۲۵, ۲۰۲۵
15.9 C
Srinagar

جموں میں بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے در انداز کو مار گرایا

جموں،27 جون: جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بین الاقوامی سرحدی پر بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) اہلکاروں نے پیر کی علی الصبح ایک در انداز کو مار گرایا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں کے آر ایس پورہ سیکٹر میں بقر پور بارڈر او¿ٹ پوسٹ کے نزدیک بی ایس اہلکاروں نے پیر کی علی الصبح قریب چار بجے ایک در انداز کی نقل و حمل دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ نقل وحمل دیکھتے ہی سیکورٹی اہلکاروں نے اس پر گولیاں بر سائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ در انداز کی لاش فینس کے نزدیک پڑی ہوئی ہے اور اس دوران پولیس کی ایک پارٹی بھی جائے موقع پر پہنچ گئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img