کشمیر میں موسم بہتری کی راہ پر گامزن، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

کشمیر میں موسم بہتری کی راہ پر گامزن، شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج

سری نگر،24 جون:وادی کشمیر میں موسمی حالات میں بتدریج بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی شبانہ درجہ حرارت میں بھی ایک بار پھر اضافہ درج ہو رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں ماہ رواں کے اختتام تک بھاری بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 2.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.3ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت10.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ۹ حرارت سے1.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔
دریں اثنا وادی میں جمعے کو صبح سے ہی موسم جزوی طور پر ابر آلود مگر خشک تھا اور دن گذرنے کے ساتھ ساتھ گرمی میں بھی اضافہ درجہ ہونے لگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.