جمعہ, نومبر ۱۴, ۲۰۲۵
6.7 C
Srinagar

اودھم پورمیں شاہرہ پر بس الٹنے سے2ہلاک، 26 مسافر زخمی

جموں,جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور کے باتل بالین علاقے میں قومی شاہراہ پر ایک بس الٹنے کے نتیجے میں کم سے کم 26 مسافر زخمی ہوگئے۔
سرکار ذرائع نے بتایا کہ جموں سے ڈوڈہ جارہی ایک بس باتل بالین علاقے میں قومی شاہراہ پر پلٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 26 مسافر زخمی ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو فوری طور نزدیکی ہیلتھ سینٹر پہنچایا گیا جہاں سے چھ مسافروں کو گورنمنٹ میڈکل کالج جموں ریفر کیا گیا۔
زخمیوں کی شناخت 25 سالہ جال الدین ،55 سالہ سپورہ بیگم، 4 سالہ شہزاد احمد، 34 سالہ ارشد حسین، 50 سالہ اختر حسین، 34 سالہ فاطمہ بیگم، 42سالہ رنجنہ،55 سالہ غلام حسین، 32 سالہ منیر احمد، 40 سالہ کوشل کمار، 30سالہ فاروق احمد، 21سالہ محمد اشفاق، 22 سالہ محمد عرفان، 18 سالہ منیر احمد، 35سالہ بی بی بیگم،31 سالہ محمد شفیع،18 سالہ رحمت علی،14 سالہ سکینہ، 18سالہ روشن بی بی، 17سالہ نازیہ، 40 سالہ اقبال بانو، 18 سالہ شکورہ، 20سالہ محمد ارشد، 21 سالہ محمد سرتاج،28 سالہ تاج محمد، 16 پروین اختر شامل ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img