ملی ٹینٹ حملے کے خدشے کے پیش نظر شیخ پورہ بڈگام میں مظاہرین پر چند آنسوں گیس کے گولے داغنے پڑے : پولیس

ملی ٹینٹ حملے کے خدشے کے پیش نظر شیخ پورہ بڈگام میں مظاہرین پر چند آنسوں گیس کے گولے داغنے پڑے : پولیس

سری نگر،13 مئی : پولیس کا کہنا ہے کہ چاڈورہ میں کشمیری پنڈت ملازم کی ہلاکت کے خلاف جمعرات سہ پہر سے ہی شیخ پورہ بڈگام میں مظاہرین نے شاہراہ کو مقفل کیا۔

انہوں نے کہا کہ جمعے کے روز گیارہ بجے کے قریب مظاہرین نے سری نگر انٹرنیشنل ائر پورٹ کی طرف پیش قدمی شروع کی، گر چہ مجسٹریٹ نے مظاہرین کوپُر امن رہنے کی تلقین کی تاہم مظاہرین نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں دی اور پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھا۔
پولیس ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مظاہرین کو روکنے کی خاطر رکاوٹیں بھی کھڑی کیں لیکن اس کے باوجود بھی انہوں نے ایک کلومیٹر پیدل سفر کیا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کو اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ کشمیری پنڈتوں کی جانب سے کئے جارہے احتجاج کا فائدہ اُٹھا کرفرقہ وارانہ تناو پیدا کرنے کی غرض سے مظاہرین پر حملہ کر سکتے ہیں۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس سب کو مد نظر رکھتے ہوئے پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی خاطر چند آنسوں گیس کے گولے داغے تاہم مظاہرین پھر سے شیخ پورہ شاہراہ پرجمع ہوئے اور مین شاہراہ پر دھرنا دیا لیکن بعد میں سبھی اپنے اپنے گھر چلے گئے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.