جموں و کشمیر اِنتظامیہ راہل بھٹ کی اہلیہ کو جموں میں سرکاری نوکری اور کنبے کی مالی مددفراہم کرے گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر

جموں و کشمیر اِنتظامیہ راہل بھٹ کی اہلیہ کو جموں میں سرکاری نوکری اور کنبے کی مالی مددفراہم کرے گی ۔ لیفٹیننٹ گورنر

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج بڈگام میں دہشت گردوں کے ہاتھوں مارے گئے راہل بھٹ کی اہلیہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا۔
اُنہوں نے کہاکہ حکومت لواحقین کو مالی اِمداد بھی دے گی اور متوفی کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات بھی برداشت کرے گی۔
دہشت گردانہ حملے کے تمام پہلوﺅں کی تحقیقات کے لئے ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔
لیفٹیننٹ گورنر نے ایک ٹویٹ میں کہا ،” جموںوکشمیر اِنتظامیہ راہل بھٹ کی اہلیہ کو جموں میں سرکاری نوکری اور کنبے کی مالی مدد فراہم کرے گی ۔ حکومت بیٹی کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گی۔“
دہشت گردانہ حملے کے تمام پہلوﺅں کی تحقیقات کے لئے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ اورمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو بھی منسلک کیا گیا ہے۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر نے راہل بھٹ کے رشتہ داروں سے ملاقات کی اور اہل خانہ کو اِنصاف کی یقین دہانی کرائی۔
اُنہوں نے کہا کہ دُکھ کی اس گھڑی میں حکومت راہل بھٹ کے کنبے کے ساتھ برابر کے شریک ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے حامیوں کو ان کے گھناﺅ نے فعل کی بہت بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.