بدھ, نومبر ۱۹, ۲۰۲۵
7.1 C
Srinagar

جموں وکشمیر بینک فراد معاملہ: سی بی آئی نے ممبئی، دہلی ، جموں اور سری نگر میں متعدد مقامات پر چھاپے ڈالے

سری نگر،10مئی: سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن ( سی بی آئی ) نے منگل کے روز ممبئی، دہلی، جموں اور سری نگر میں جموں وکشمیر بینک فراڈ معاملے میں چھاپے مارے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جموں وکشمیر بینک کے سابق چیرمین حسیب درابو، بینک کے بورڈ ڈائریکٹر کے اسٹیٹ کمیٹی کے ممبران ، اس وقت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر محمد ابراہیم شاہد اور وکرانت کٹھیالا کی رہائش گاہوں پر سی بی آئی کے اہلکاروں نے منگل کے روز بیک وقت چھاپے ڈالے اور تلاشی لی۔

ذرائع نے بتایا کہ بورڈ آف ڈائریکٹر کی اسٹیٹ کمیٹی کے ممبران پر الزام ہے کہ انہوں نے 65 ہزار مربع فٹ کے دفتر کی جگہ کی خریداری میں فراڈ کیا اور یہ کہ مذکورہ ڈیل کو آسان بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر خرد برد کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سی بی آئی نے چھاپہ ماری کے دوران اہم دستاویزات، متعدد بینک اکاونٹس کی تفصیلات ، بینک لاکرس کی چابیاں اور دیگر قابل اعتراض مواد ضبط کیا۔آخری اطلاعات موصول ہونے تک سابق بینک چیرمین سمیت متعد د آفیسران کے گھروں میں چھاپہ ماری جاری تھی۔

دریں اثنا جموں وکشمیر بینک کے ایک سینئر عہدیدار نے سی بی آئی کی جانب سے بینک کے سابق چیرمین اور آفیسران کے گھروں پر چھاپہ ماری کی تصدیق کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img