پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
29.4 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے عید الفطر کے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے عید الفطرکے موقعہ پر جموںوکشمیر کے لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔
اَپنے مبارک بادی کے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ عید کا تہوار بانٹنے کی خوشی کو اُجاگر کرتا ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ عید الفطر ماہ رمضان المبار ک کے مقدس مہینے میں روزے کی مدت کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے اور سب کو ایک ہمدرد ، ہم آہنگی ، پُر امن اور خوشحال معاشرے کی تعمیر کے لئے کام کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” یہ مبارک دِن باہمی خیر سگالی کو مضبوط کرے اور ہم میں اتحاد اور جموںوکشمیر یوٹی کے ہم آہنگ کلچر میں فکر کا احساس پیدا کرے۔“

Popular Categories

spot_imgspot_img