پیر, جولائی ۷, ۲۰۲۵
23.5 C
Srinagar

اِنتظامی کونسل نے مختلف عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کی منظور ی دی

جموں:اِنتظامی کونسل کی میٹنگ آج یہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں محکمہ ریونیو کی تجویز کو منظور ی دی گئی تاکہ زمین کے مختلف پارسلوں کو عوامی مقاصد کے لئے منتقل کیا جائے۔
میٹنگ میں لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیورائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اور لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نتیشور کمار نے شرکت کی۔
اِنتظامی کونسل نے اوور ہیڈ ٹینک ( او ایچ ٹی ، ریپڈ سینڈ فلٹریشن پلانٹ ( آر ایس ایف پی ) ، پمپ کم آپریٹر کوارٹر ڈبلیو ایس ایس برزلہ کالونی کی تعمیر اور پی ایچ اِی ڈویژن آفس پلوامہ کے قیام کے لئے محکمہ جل شکتی کے حق میں 6 کنال اراضی کی منتقلی کی منظور ی دی۔
اِنتظامی کونسل نے ضلع بانڈی پورہ کے گاﺅ ں رکھ آشم ، سنبل ( 30کنال) ، حاجن (20کنال) اور بانڈی پورہ ( 30کنال ) گاﺅں میں واقع 80کنال اراضی کو مکانات و شہری ترقی محکمہ کو سالڈ ویسٹ کے اِنتظام اور ڈمپنگ سائٹس کے قیام کے لئے منتقل کرنے کی منظور دی۔ سالڈ ویسٹ کو صحیح اور سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے سے صحت عامہ کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جائے گا اور ماحولیاتی اِنحطاط اور آلودگی کو روکنے میں مدد ملے گی ۔ اِس کے علاوہ کوڑاکرکٹ سے پاک جموںوکشمیر کے نظریہ¿ کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img