جے کے ٹی پی او ممبران کے وفد نے نئی دہلی میں اے اے ایچ اے آر 2022ءمیں شرکت کی

جے کے ٹی پی او ممبران کے وفد نے نئی دہلی میں اے اے ایچ اے آر 2022ءمیں شرکت کی

جموں:جموں وکشمیر ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( جے کے ٹی پی او) نے اے اے ایچ اے آر ۔2022ء۔اِنٹرنیشنل فوڈ اینڈ ہاسپیٹلٹی میلے میں شرکت کی جو کہ اِنڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن ( آئی ٹی پی ا و) کے زیر اہتمام کلچرل اینڈ پراسیسڈ فوڈ پروڈکٹس ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( اے پی اِی ڈی اے )کے ساتھ مل کر منعقدہ ایک فلیگ شپ بی 2بی ایونٹ ہے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ جے کے ٹی پی او نے نمائش میں اَپنی مصنوعات اورسروسز کے لئے ایگرو اور فوڈ پروسسنگ پر مبنی رجسٹرڈ کارباریوں کو سپانسر اور سہولیت فراہم کی ۔اِس تقریب میں بڑے نمائش کنند گان نے شرکت کی جن میں کشمیرو النٹ اوورسیز پرائیویٹ لمٹیڈ ،ایگر وٹیک اَنٹر پرائزز، کنول فوڈز اینڈ سپائسز پرائیویٹ لمٹیڈ ، بی ایس ٹی آرگنک ، راما ملک فوڈ ، ہمالین بائیو آرگنک فوڈز پرائیویٹ لمٹیڈ ، سرویشور فوڈز لمٹیڈ ، ایس یو سی ایچ فوڈ پروسیسر ، پانپور زعفران فارمرس پروڈیو سر ، ویلی کمپنی لمٹیڈ، ایگزوٹکس پرائیویٹ لمٹیڈ ، ہری نواس ہوٹیلز اینڈ ریزروٹس پرائیوٹ لمٹیڈ وغیرہ شامل ہیں۔
ایم ڈی جے کے ٹی پی او انکیتا کار نے کہا کہ اے اے ایچ اے آر 2022ءمیں شرکت نے قومی اور بین الاقوامی مارکیٹ کو جموںوکشمیر کے زرعی فوڈ پروسسنگ پر مبنی کارباریوں اور برآمد کنند گان کے درمیان رابطے اور نمائش کو یقینی بنایا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اِس سے انہیں اَپنے کاروبار کو مزیداور عالمی مسابقت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
تقریب کے 33ویں ایڈیشن کا اِنعقاد 26 اپریل سے 30 اپریل 2022ءتک پرگتی میدان ( نئی دہلی ) کے مشہور مقام پر کیا گیا ہے ۔اے اے ایچ اے آر کھانے اور مہمان نوازی کے شوز میں ایشیا کے سب سے مشہور برانڈس میں سے ایک ہے ۔میلے میں زرعی مصنوعات کے مختلف طبقوں کے برآمد کنندگان نے شرکت کی جن میں جغرافیائی اشارے کی مصنوعات ،پروسیسڈ ، آرگنک ، فروزن فوڈ پروڈکٹس شامل ہیں۔
جے کے ٹی پی او باقاعدگی سے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے اور بائیر ۔سیلر میٹنگوں، تجارتی میلے، نمائشیں، کانفرنسیں اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر سمیناروں میں حصہ لیتا ہے۔ اِن تقریبات میں شرکت کے لئے جموںوکشمیر کے برآمد کنندگان ، کاروباری افراد اور فروخت کنندگان جے کے ٹی پی او کی ویب سائٹ www.JKTPO.in پر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.