چیئرمین کے وِی آئی سی نے نگروٹہ سلائی سینٹر کا دورہ کیا

چیئرمین کے وِی آئی سی نے نگروٹہ سلائی سینٹر کا دورہ کیا

جموں:چیئرمین کھادی ولیج انڈسٹریز کمیشن ( کے وِی آئی سی ) ونائی کمار سکسینہ نے آج نگروٹہ سلائی سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں پر اَگربتی بنانے کی تربیت حاصل کرنے والے ہنر مندوںسے بات چیت کی۔
دورے کے دوران چیئرمین کے وِی آئی سی کے ہمراہ سی اِی او ( این زیڈ) کے وِی آئی سی جے کے گپتا اور سٹیٹ ڈائریکٹر جموں کے وِی آئی سی ایس پی کھنڈ یلوال بھی تھے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ یہ سینٹر جموںوکشمیر کی ملی ٹینسی سے متاثرہ خواتین کی طرف سے یہاں’ کھادی رومال‘سلائی جانے کے لئے جانا جاتا ہے ۔ ملی ٹینسی سے متاثر کنبوں کی تقریباً 300 خواتین کاریگر ان کھادی رومالوںکو سینٹرمیں سلائی کرتی ہے۔
کووِڈ وَبائی بیماری کے دوران اِس سینٹرنے کھادی ماسک تیار کئے جو پورے ملک میں فروخت کئے گئے ۔ فی الحال اس کے وی آئی سی سینٹر میں ہنر مند اگربتی بنانے کی تربیت حاصل کر رہے ہیںتاکہ وہ خود نربھر بننے کے لئے اپنا کاروبار شروع کرسکیں۔
کے وِی آئی سی ، پی ایم اِی جی پی اور حکومت کی دیگر سکیموں کے بارے میں لوگوں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتا ہے تاکہ مقامی آبادی کو خو د انحصاری اور کامیاب کاروباری بنانے میں مدد کی جاسکے۔
اِس موقعہ پر سکسینہ نے سینٹرکی اِنتظامیہ اوراس کی ٹیم کی تعریف کی کہ وہ گاﺅں کی خواتین کو کمانے اور اَپنے کنبوں کی کفالت کے لئے ایسا پلیٹ فارہم مہیا کر رہی ہے۔
اُنہوں نے تربیت حاصل کرنے والوں پر زور دیا کہ وہ اگربتی بناتے وقت معیار اور دیگر ضروری پیرامیٹروں کو برقرار رکھنے پر توجہ دیں تاکہ وہ اپنی پیداوار کے لئے ایک اچھی مارکیٹ قائم کر سکیں۔
سکسینہ نے کہا کہ کے وی آئی سی نے سینٹر کو اگربتی بنانے کی 40 مشینیں فراہم کی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے والوں کا احاطہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ کے وی آئی سی کا مقصد دیہاتیوں کو ان کی دہلیز پر روزگار فراہم کرنا ہے تاکہ وہ اپنے فارغ وقت کو روزی روٹی کمانے کے لئے استعمال کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.