جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
22.4 C
Srinagar

مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے شب قدر اور جمعة الوداع کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی

سری نگر: لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے جموںوکشمیر کے لوگوں کو شب قدر اور جمعة الوداع کے مقدس موقعہ پر مبارک باد پیش کی۔
اَپنے تہنیتی پیغام میں مشیر راجیو رائے بھٹناگر نے کہا کہ شب قدر کی بابرکت رات ہماری زندگیوں کا جائزہ لینے ، اللہ کی بخشش ، سخاوت اور رہنمائی حاصل کرنے کا موقعہ ہے۔
جمعة الوداع کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ یہ دِن اللہ کی رحمت، برکت اور مغفرت حاصل کرنے کے لئے اہم ہے اور یہ پوری دُنیا کے مسلمانوں کے لئے ایک متبرک اورمقدس دِن ہے۔
مشیر موصوف نے جموںوکشمیر میں اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے بھی دعا کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img