جموں:پرنسپل سیکرٹری محکمہ سکولی تعلیم بشواجیت کمار سنگھ نے آج جموںوکشمیر سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ اینڈ ٹریننگ ( ایس سی اِی آر ٹی ) کی ایگزیکٹیو کمیٹی کی پہلی میٹنگ کی صدارت کی۔
ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی پروفیسر وینا پنڈتا اور دیگر ایگزیکٹیو ممبران بشمول ڈائریکٹر سکولی تعلیم جموں ڈاکٹر روی شنکر شرما، ڈائریکٹر سکولی تعلیم کشمیر افتخار حسین چوہان، ڈائریکٹر فائنانس ایس اِی ڈی سریندر کمار ، جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی جموں کے ساتھ نامور ماہرین تعلیم ، سربراہان اور ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ، یونیورسٹی آف جموں پروفیسر رینو نندا ، سابق ڈائریکٹر سکولی تعلیم محمد رفیع اور خصوصی مدعو پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا جموں وکشمیر اِنجینئر دیپ راج کنیتھیا نے میٹنگ میں حصہ لیا۔
دائریکٹر نے جے اینڈ کے ایس سی اِی آر ٹی کے قیام کی موجودہ صورتحال ، ایس سی اِی آر ٹی کی اہم کامیابیوں اور اقدامات ، نشٹھا تربیتی پروگراموں کی حیثیت ، ایس سی اِی آر ٹی جے اینڈ کے کے زیر اہتمام این اِی پی ۔2020 پر ویب ناروں ، چھٹی سے دسویں جماعت کی جے کے بی او ایس اِی کی تیار کردہ تاریخ کی نصابی کتب کا جائزہ ،سٹیٹ کیورِ کیولم فریم ورک ( ایس سی ایف ) کا ترقیاتی عمل ، جے اینڈ کے میں این آئی پی یو این بھارت مشن ( کتھا شلپ ) ، پڑھے بھارت سکیم ( 100دن پڑھنے کی مہم ) ، اِنسپائر ایوارڈز 2020-21اور نظرثانی کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔میٹنگ میں طے شدہ ایجنڈے کے نکات پر تفصیلی غوروخوض کیا گیا۔
پرنسپل سیکرٹری جو ایگزیکٹیو کمیٹی ایس سی ای آر ٹی کے چیئرمین بھی ہیں ، نے مقررہ اہداف کو بروقت پورا کرنے پر کونسل کی تعریف کی ۔ اُنہوں نے ایس سی ای آر ٹی اور ڈی آئی اِی ٹی ایس سے کہا کہ وہ ڈی آئی اِی ٹی فیکلٹی کی خدمات حاصل کریں تاکہ مناسب ضرورت کے تجزیہ کے بعد سکولوں کی رہنمائی سے زونل سطح پر سائنس ماڈلنگ ایونٹوں کااِنعقاد کیا جائے تاکہ طلباءکو اِنسپائر ایوارڈز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور رجسٹریشن کی ترغیب دی جاسکے ۔
کمیٹی کے اراکین نے ایس سی اِی آر ٹی کے کام کو مزید بہتر کرنے کے لئے کئی تجاویز بھی پیش کیں۔
