اللہ کی قدرت کو محسوس کیا جاسکتا ہے، شرط یہ ہے کہ انسان اُسکے قریب جانے کی زحمت گوارہ کرے ۔اگر انسان صرف اپنے وجود کی جانب ایک نظر بڑی گہرائی سے ڈالے کہ ایک معمولی پانی کے قطرے سے پید ا ہونے والے اس انسان نے دنیا میں آکر کون کون سے کارنامے انجام دئیے ہیں، تو یقینا پتہ چلے گا کہ یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا ہی کرشمہ ہے نہ کہ انسان کی اپنی طاقت ۔
دنیا میں بڑے بڑے پیغمبر،اوتار ،ولی ،صوفی اور سیاستدان آئے۔ سبھی نے کسی نہ کسی طرح قدرت الٰہی کو محسوس کیا اور پھر اپنے آپکو اس طاقت کےساتھ ملکر دنیا میں طرح طرح کے کارنامے انجا م دئیے ہیں جو حقیقت میں انسان کی اپنی طاقت ہی نہیں ہے ۔
ہر انسان اللہ کی قدرت کو محسوس کر سکتا ہے شرط یہ ہے کہ وہ اُسکی جانب ایک قدم بڑھانے کی کوشش کرے و ہ واقعی دس قدم آگے آئے گا جیسا کہ فرمان الٰہی ہے ۔ہر مذہب کے لوگ ان باتوں سے بخوبی واقف ہیں لیکن دنیا کی چاسنی ،عیش وعشرت اور مستی میں مگن ہو کر وہ بھول جاتے ہیں اور اس طرح زندگی فضول میں ضائع کر دیتے ہیں ۔جہلم کے کنارے یہی خیال آیا او رتحریر کر ڈالا تاکہ سندرہے ۔