جب مسٹر بائیڈن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ کیف جائیں گے، تو انہوں نے کہا ’’مجھے نہیں معلوم‘‘۔
بائیڈن انتظامیہ مبینہ طور پر ایک اعلیٰ سطحی امریکی اہلکار کو کیف بھیجنے کے فیصلے پر غور کر رہی ہے۔ یہ افسر خود بائیڈن، نائب صدر کملا ہیرس، ڈیفنس سیکریٹری لائیڈ آسٹن یا وزیر خارجہ انٹونی بلنکن ہوسکتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے جب ایک نامہ نگار نے بائیڈن سے پوچھا کہ کیا وہ کیف جانے کے لیے تیار ہیں، تو انھوں نے اس کا جواب ہاں میں دیا تھا۔
دریں اثنا پیر کو وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ بائیڈن کا کیف جانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
واضح ر ہے کہ یوکرین کے صدر زیلینسکی نے سی این این کو بتایا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ مسٹر بائیڈن کیف کا دورہ کریں اور انہیں توقع تھی کہ وہ ایسا کریں گے۔
یو این آئی