یوکرینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی کوششوں کو فنڈ فراہم کر رہا ہے امریکہ

یوکرینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی کوششوں کو فنڈ فراہم کر رہا ہے امریکہ
اقوام متحدہ، 20 اپریل: اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا ہے کہ امریکہ یوکرین میں تنازعات سے فرار ہونے والے یوکرینی پناہ گزینوں کی مدد کرنے کی کوششوں کو مالی اعانت فراہم کر رہا ہے۔

محترمہ تھامس گرین فیلڈ نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران کہا ’’امریکہ 100,000 تک یوکرینی باشندوں کا خیرمقدم کر رہا ہے، اور ہم ان تمام لوگوں کی مدد کرنے کی کوششوں کو فنڈز فراہم کر رہے ہیں جو یوکرین سے نقل مکانی کررہے ہیں‘‘۔
اقوام متحدہ کے ڈائریکٹر جنرل برائے ہجرت انتونیو وٹورینو نے اجلاس کے دوران کہا کہ یوکرین میں تنازعہ سے 50 لاکھ افراد نقل مکانی کر چکے ہیں، جب کہ یوکرین کے اندر تقریباً 71 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ میں روس کے سفیر دمتری پولنسکی نے بتایا کہ 24 فروری کو روس کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز سے قبل کم از کم 17 لاکھ افراد نے یوکرین کے فوجیوں کی جانب سے ڈون باس کے علاقے پر گولہ باری کے فوراً بعد روس میں شہریت، پناہ گزین کی حیثیت یا عارضی پناہ مانگی تھی۔
مسٹر پولنسکی نے یہ بھی کہا کہ یوکرین کی وزارت خزانہ کے اعداد و شمار کے مطابق 1990 سے 2021 کے دوران ملک کی آبادی 5.4 کروڑ سے کم ہو کر 4.1 کروڑ یوگئی اور تقریباً 30 لاکھ افراد موسمی لیبر سسٹم کی وجہ سے ملک چھوڑ چکے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.