سی اِی او نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی نے جموںوکشمیر میں اے بی پی ایم جے اے وائی اور اے بی ڈی ایم کی پیش رفت کاجائزہ لیا

سی اِی او نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی نے جموںوکشمیر میں اے بی پی ایم جے اے وائی اور اے بی ڈی ایم کی پیش رفت کاجائزہ لیا

جموں:چیف ایگزیکٹیو آفیسر ( سی اِی او) نیشنل ہیلتھ اَتھارٹی ( این ایچ اے ) ڈاکٹر آر ایس شرما نے آ ج جموںوکشمیر میںیہاں منعقدہ ایک میٹنگ میں آیوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا ( اے بی۔ پی ایم جے اے وائی ) اور آیوشمان بھارت ڈیجیٹل مشن ( اے بی ڈی ایم ) کی عمل آوری پرپیش رفت کا جائزہ لیا۔
سی اِی او نے جموںوکشمیر یوٹی میں دونوں اہم پروگراموں کے مو¿ثر عمل آوری کے لئے رِیاستی صحت ایجنسی کی کوششوں کی تعریف کی اور دیگر یوٹیوں پر زور دیا کہ وہ جموں وکشمیر کے ماڈل کو نقل کریں۔اِس سلسلے میں اُنہوں نے جموں و کشمیر میں آیوشمان کارڈ کے 97 فیصد کی آدھار سیڈنگ کا ذکر کیاجو کہ قومی اوسط سے زیادہ ہے اور جموں وکشمیر یوٹی میں سب سے زیادہ ہے۔
ڈاکٹر شرما نے اِستفادہ کنند گان کی شناخت کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اے بی۔ پی ایم جے اے وائی کی عمل آوری کے لئے نیشنل فوڈ سیکورٹی ایکٹ ( این ایف ایس اے ) ڈیٹا بیس کی منتقلی کے لئے ایس ایچ اے ٹیم کی بھی تعریف کی۔
دورانِ میٹنگ ڈاکٹر شرما نے کامن سروس سینٹروں ( سی ایس سی ) میں رجسٹریشن فیس کو معاف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این ایچ اے سی ایس سی کو رقم اَدا کرے گا۔ اُنہوں نے اِس عمل کو بہتر کرنے کے لئے ٹی ایم ایس کی خرابی کے فوری حل کی بھی یقین دہانی کرائی۔
میٹنگ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری صحت و طبی تعلیم وویک بھردواج، ڈپٹی سی ای او این ایچ اے ڈاکٹر وپل اگروال اور سی ای او سٹیٹ ہیلتھ ایجنسی یاسین ایم چودھری اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.