منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
20.6 C
Srinagar

سیّد شہزادی نے وزیر اعظم کے نئے 15 نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لیا

سری نگر:اقلیتوں کے قومی کمیشن کے آفیشنگ چیئرپرسن سیّد شہزادی نے آج جموں و کشمیر میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے وزیر اعظم کے نئے 15 نکاتی پروگرام کے نفاذ کا جائیزہ لیا اور سکیموں کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کیلئے مزید کوششیں کرنے کی ہدایت دی ۔
ابتداً، آفیشنگ چیئر پرسن نے مختلف محکموں سے متعلق اقلیتی بہبود کی اسکیموں کا سیکٹر وار جائیزہ لیا اور تمام سیکٹورل افسران سے رائے طلب کی ۔ انہوں نے افسران سے یہ بھی کہا کہ وہ اقلیتی بہبود کی اسکیموں پر وزیر اعظم کے نئے 15نکاتی پروگرام کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کیلئے اپنی رائے اور تجاویز پیش کریں ۔
سیّد شہزادی نے میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ 15 نکاتی پروگرام اقلیتوں کی زندگی کو بلند کرنے کی ایک کوشش ہے تا کہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ چھ مرکزی نوٹیفائیڈ اقلیتی برادریوں کے پسماندہ اور کمزور طبقوں کو مختلف سرکاری فلاحی اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کے مساوی مواقع میسر ہوں اور وہ ملک کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی بہبود کیلئے وزیر اعظم کے نئے 15 نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے اور کہا کہ اس سلسلے میں فعال اقدامات کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔
اقلیتوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں ٹرانسپورٹ ، صحت ، تعلیم اور دیگر شعبوں میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ خواتین کی ترقی کی اسکیموں پر توجہ دی جانی چاہئیے تا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی اسکیموں میں ان کیلئے مناسب حصہ داری کو یقینی بنایا جا سکے ۔
جوائنٹ سیکرٹری این سی ایم ، اے دھن لکشمی نے اس موقع پر ایک پرذنٹیشن دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں اقلیتوں کی بہبود کیلئے اقلیتی امور کی وزارت کی طرف سے شروع کی گئی اسکیموں /پروگراموں /اقدامات کی تفصیلات فراہم کیں اور ان مسائل پر روشنی ڈالی جن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے ۔
مختلف محکموں جیسے اربن لوکل باڈیز ، ہینڈی کرافٹس ، انڈسٹریز ، اسکول ایجوکیشن م جل شکتی ، نیشنل ہیلتھ مشن ، اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، نیشنل رورل لائیولی ہُڈ مشن ، ہوم ڈیپارٹمنٹ ، محکمہ شہری ترقی ، انٹی گریٹڈ چائیلڈ ڈیولپمنٹ سکیم کے سربراہان اور نمائندوں نے جموں و کشمیر میں مختلف سکیموں اور پروگراموں کی صورتحال سے میٹنگ کو آگاہ کیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img