بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
19.3 C
Srinagar

انصاف ۔۔۔

وزیر اعظم شری نریندرا مودی کے جمو ں وکشمیر دورے سے قبل مرکزی وزراءکا جموں وکشمیر آنے کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے قبل مختلف خفیہ اداروں کے سربراہان بھی جموں وکشمیر کا دورہ کررہے ہیں، جیسا کہ اخبارات میں خبریں شائع ہو چکی ہیں ۔

گزشتہ روز مرکزی وزیر برائے قانون وانصاف شری کرن ری جیجو نے بھی جموں وکشمیر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کھنموہ میں میگاقانونی خدمات اور بیداری کیمپ کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت سب کو انصاف فراہم کرنے پر کاربند ہے اور اس کیمپ کا مدعا ومقصد لوگوں کو قانون وانصاف کے حوالے سے بیدار کرنا ہے ۔

چند سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ مرکز سے آرہے وزراءاور دیگر افسران کا جموں وکشمیر وارد ہونے سے وزیر اعظم کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ لوگ جموں وکشمیر آکر سیاسی ماحول دیکھنے کی زمینی سطح پر کوشش کررہے ہیں ۔

تاکہ پوری طرح سے یہ فیصلہ کیا جائے کہ جموں وکشمیر میں اسمبلی کے انتخابات منعقد کرنا ٹھیک رہے گا یا نہیں ؟کیونکہ حکومت کا کہنا ہے کہ امسال امرناتھ یاترا میں لگ بھگ 8لاکھ یاتری شرکت کر سکتے ہیں جو کہ سب سے بڑی تعداد ہو گئی ۔

لگ بھگ ڈیڑھ ماہ تک جاری اس یاترا کو کس طرح پُر امن طریقے سے سرکار اور انتظامیہ کامیاب بنائے گی۔

اپنے آپ میں یہ بھی ایک بڑا سوال ہے ۔بہرحال وزراءاور انتظامیہ سے جڑے اعلیٰ افسران کا وادی میں آنا جانا رہتا ہے ،جہاں تک مرکزی وزیر قانون وانصاف شری کرن ری جیجو کا تعلق ہے ،انہوں نے جو ہر ایک کو انصاف فراہم کرنے کی بات کی ہے، کیا یہ عدالتوں میں ہی مل سکتا ہے ؟جمو ں وکشمیر میں لگ بھگ ایک لاکھ ڈیلی ویجر ملازمین گزشتہ 3دہائیوں سے مستقل ہونے کی آس لگائے بیٹھے ہیں اور ہر روزوہ سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔

مرکزی سرکار کو ان ڈیلی ویجروں کی جانب کوئی نظر نہیں پڑتی ہے، کیا اُن کو انصاف مرکزی حکومت یا جموں وکشمیر کی انتظامیہ فراہم نہیں کر سکتی ہے ۔

ا ن باتوں پر غور کرنے کی ضرورت ہے اور یہ سمجھ لینا چاہیے کہ انصاف ملنا صرف عدالتوں میں ہی ممکن نہیں ہے بلکہ کرسیوں پر برا جماں وزراءافسران اور عہدیداران بھی لوگوں کو انصاف فراہم کر سکتے ہیں ۔

شر ط یہ ہے کہ انہیں اس بات کا احسا س ہو کر وہ عوام کے خادم ہیں اور اس عطا کی گئی کرسی اور عہدے کے بارے میں ایک دن انہیں ضرور باز پُرش ہوگی ۔

لہٰذا انصاف کی فراہمی ہر سطح ممکن ہے شرط یہ ہے کہ انسان کی چاہت ہو۔

Popular Categories

spot_imgspot_img