بدھ, جولائی ۹, ۲۰۲۵
27.9 C
Srinagar

جے کے اے اے سی ایل نے زین الدین ولی کا عرس منایا

عشمقام:بابا زین الدین ولی ؒ کے سالانہ عرس کی تقریبات کے موقعہ پر آج یہاں زیارت گاہ پر ایک صوفی نعت اور منقبت محفل کا اِنعقاد کیا گیا ۔ پورے علاقے سے عقیدت مندوں نے بڑی تعداد میں اِجتماع میں شرکت کی ۔
اِس پروگرام کا اہتمام جموںوکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ ، کلچر اینڈ لنگویجز اور وقف اِنتظامیہ زیارت عشقمام نے مشترکہ طور پر کیا ہے جس میں جنوبی کشمیر کے مقبول آوازوں کی طرف سے نعتیں اور منقبت پیش کی گئیں۔
تقریب کے ایک حصے کے طور پر ایک صوفی نعتیہ مشاعرہ بھی منعقد ہوا جس میں علاقے کے معروف شعراءنے شرکت کی ۔ پرو گرام میں نظامت کے فرائض اکیڈیمی کے اسسٹنٹ ایڈیٹر ڈاکٹر گلزار احمد نے اَنجام دی۔
آج کا صوفی پروگرام حکومت کی روایتی اور ثقافتی فیسٹول سکیم کے تحت منعقد کیا گیا جس کا مقصد جموںوکشمیر کی قدیم صوفی اور روایتی ثقافتوں کا احیاءکرنا ہے۔
صوفی پروگرام کی صدارت معروف کشمیری ادیب ، ماہر تعلیم غلام نبی آتش نے کی ۔اُنہوں نے اِس موقعہ پر زین الدین ریشی ؒ ۔اِنسانیت اور بھائی چارے کے مشعل راہ“ کے عنوان سے ایک توسیعی لیکچر بھی پیش کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img