جمعہ, ستمبر ۱۹, ۲۰۲۵
16.2 C
Srinagar

محکمہ سیاحت کی جانب سے ڈل میں واٹر اسکرین پریزنٹیشن کے دوران 75 آف بیٹ مقامات کی نمائش کا اہتمام

سرینگر :محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام بہار اور ٹیولپ فیسٹیول کا سلسلہ کل شام یہاں ڈل جھیل میں روشنی اور آواز کے شاندار شو کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ۔
تقریب کی سب سے بڑی توجہ ڈل جھیل کے بیچ میں پہلی بار واٹر اسکرین کی نمائش تھی جسے سیاحوں اور مقامی مہمانوں پر مشتمل سامعین نے بہت پسند کیا۔
واٹر اسکرین پریذنٹیشن کے دوران محکمہ نے 75 آف بیٹ مقامات کو دکھایا جو اس کے ذریعہ مزید تیار کیا جا رہا ہے ۔
چیف سیکرٹری ڈاکٹر اے کے مہتا ، کمشنر سیکرٹری فلوریکلچر شیخ فیاض احمد ، سیکرٹری سیاحت و ثقافت سرمد حفیظ ، وی سی لیک کنزرویشن اتھارٹی بشیر احمد ، ڈائریکٹر سیاحت کشمیر ڈاکٹر جی این ایتو ، ڈائریکٹر فلوریکلچر فاروق احمد راتھر اور دیگر سینئر افسران ، سیاح ، مقامی زائرین اس موقعہ پر موجود تھے ۔
اس کے علاوہ آف بیٹ مقامات کی پیشکش ، کشمیر کی ثقافت اور کھانوں کی عکاسی کرنے والی پریذنٹیشنز اور ویڈیوز بھی واٹر اسکرین پر آویزاں کی گئیں ۔
رنگ برنگے مقامی ملبوسات میں سجے فنکاروں نے مقامی خیر مقدمی گیت گائے ۔ تقریب کی رونقیں رات گئے تک جاری رہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img