چیف سیکرٹری نے جہلم میں پہلی اوپن کیکنگ اور کینوئنگ میراتھن ریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

چیف سیکرٹری نے جہلم میں پہلی اوپن کیکنگ اور کینوئنگ میراتھن ریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

سرینگر : جموں و کشمیر کے چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج دریائے جہلم میں پہلی اوپن کیکنگ اور کینوئنگ میراتھن ریس کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جس کا اہتمام جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل نے کیا تھا ۔
سرینگر کے مشہور زیرو برج سے گنپتیار علاقے تک شروع ہونے والی میراتھن میں 100 کے قریب شرکاءنے حصہ لیا جن میں 10 خواتین کھلاڑی بھی شامل تھیں ۔ ریس میں 4 کیٹگریز تھیں جن میں سینئر ، جونئیر کے 1 اور کے 2 شامل تھے ۔
جموں و کشمیر میں کھیلوں کے بہتر اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کھیلوں کی سہولیات کو فروغ دینے کیلئے پوری طرح پُر عزم ہے تا کہ نوجوان بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بن کر ابھریں ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت یو ٹی میں مختلف کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کرنے کی خواہشمند ہے تا کہ کھیلوں کے شاگردوں میں نوجوانوں کی صلاحیتوں کو تلاش کیا جا سکے ، چاہے وہ کرکٹ ، فُٹ بال ، پانی کے کھیل یا کوئی اور کھیل سرگرمی ہو ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد یہ ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان اولمپکس اور دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کریں اور اس سلسلے میں کھیلوں سے محبت کرنے والے ہر فرد کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کھیلوں کا مستقبل بہت روشن ہے اور حکومت کا مشن نوجوانوں میں کھیلوں کی ثقافت کو ابھارنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ جے کے ملک میں اسپورٹس پاور ہاوس کے طور پر ابھرے اور نوجوان مختلف قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھنا خوشآئیند ہے کہ جموں و کشمیر کے نوجوان کھیلوں میں اپنے کیرئیر کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ کوچنگ اور دیگر ضروری تعاون کیلئے مشن یوتھ سے رابطہ کریں تا کہ ملک میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جا سکے ۔
جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے سیکرٹری نزہت گل نے کہا ان کا ایونٹ ’میرا نوجوان ، میرا فخر ‘ کے ایک حصے کے طور پر منعقد کیا گیا تھا جہاں ہم جموں و کشمیر کے مرکزی علاقے میں نوجوانوں کی مصروفیت کیلئے مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کرتے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.