چیف سیکرٹری نے ڈل جھیل ماڈل ان سیٹو بحالی اور سیاحتی دیہات کی ترقی کی پیش رفت کا معائینہ کیا

چیف سیکرٹری نے ڈل جھیل ماڈل ان سیٹو بحالی اور سیاحتی دیہات کی ترقی کی پیش رفت کا معائینہ کیا

سرینگر : چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے آج ڈل جھیل کے کچری محلہ کا دورہ کیا تا کہ ماڈل ان سیٹو بحالی اور سیاحتی
دیہاتوں کی ترقی کیلئے محکموں کی طرف سے کئے گئے کاموں کا جائیزہ لیا جا سکے ۔
ان کے ساتھ جی او سی 15 کور ڈی پی پانڈے ، ڈویژنل کمشنر کشمیر پی کے پولے ، ڈپٹی کمشنر سرینگر ، کمشنر ایس ایم سی ، وی سی ایل سی ایم اے ، سیاحت ، ہینڈلوم ، اینڈ ہینڈی کرافٹ ، حیوانات ، بھیڑ پالنے ، باغبانی ، زراعت ، فلوریکلچر ، فشریز ، سکل ڈیولپمنٹ اور یو ای ای ڈی ، پی ایچ ای ، کے پی ڈی سی ایل اور پی ڈبلیو ڈی کے چیف انجینئرز سمیت مختلف محکموں کے ڈائریکٹرز بھی تھے ۔
اس موقع پر چیف سیکرٹری نے سیاحتی گاو¿ں بنانے کیلئے بکھری ہوئی ترقی کے بجائے ڈل جھیل میں بستیوں کی ہمہ گہر ترقی کیلئے منصوبہ تیار کرنے پر زور دیا ۔
انہوں نے وی سی ایل سی ایم اے کے تحت پانچ دیہات بشمول کچہری محلہ ، صوفی محلہ ، ٹنڈہ محلہ ، اخون محلہ ، سبزی منڈی اور فلوٹنگ گارڈن کیلئے سیاحتی دیہات کی ترقی کیلئے پائلٹ بنیادوں پر پلان مرتب کرنے کی ہدایت دی جس سے مکینوں اور سیاحوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
اس کے علاوہ چیف سیکرٹری نے کہا کہ سیاحتی دیہات کی ترقی سے سیاحوں کو گھر میں قیام کی سہولیات میسر آئیں گی ۔
چیف سیکرٹری نے ہینڈ لوم اینڈ ہینڈی کرافٹ اور اسکل ڈیولپمنٹ کے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ان بستیوں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دینے کیلئے تربیتی مراکز قائم کریں ۔
اس کے علاوہ انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ وہ متعلقہ محکموں کی سکیموں سے استفادہ کریں اور مقامی بے روز گار نوجوانوں کو ان کے وظائف سے آگاہ کریں ۔
انہوں نے ماڈل ولیج کیلئے مشن یوتھ اسکیم کے تحت امکانات تلاش کرنے کی ہدایت دی ۔ نیز چیف سیکرٹری نے نوجوانوں کے کلبوں کو تشکیل اور بستیوں کی پائیدار ترقی میں ان کی شمولیت پر زور دیا ۔
ڈاکٹر مہتا نے تمام محکموں کو ہدایت دی کہ وہ موجودہ مالی سال کے دوران اپنی سرگرمیوں کا منصوبہ ڈویژنل کمشنر کشمیر کو پیش کریں ۔
مزید براں چیف سیکرٹری نے مختلف محکموں بالخصوص فشریز ، فلوریکلچر ، زراعت ، حیوانات اور بھیڑ پالنے کے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ لوگوں کو استفادہ کنندگان کی اسکیموں سے واقف کرائیں تا کہ مقامی لوگوں کو روز گار ملے اور اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے ۔
دورے کے دوران ڈل کے مکینوں نے چیف سیکرٹری سے بھی بات چیت کی اور انہیں چینلز کی ڈریجنگ ، بجلی ، سیاحوں کیلئے واش روم ، پارکوں کی ترقی کے علاوہ مختلف محکموں سے تکنیکی رہنمائی حاصل کرنے کے حوالے سے مختلف مسائل سے آگاہ کیا ۔
قبل ازیں چیف سیکرٹری نے چار چنار کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے میپل کے سوکھے درختوں کی جگہ دو چناروں کی پیوندکاری کے بعد چار چناروں کو حقیقی معنوں میں بحال کرنے کا معائینہ کیا ۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.