جموںوکشمیر کے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ سیکٹر کیلئے ترقی کا باعث

جموںوکشمیر کے ہاوسنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ سیکٹر کیلئے ترقی کا باعث

جموں:جموںوکشمیر حکومت اور مرکزی حکومت مقامی شہری آبادی کے مطالبات کو پور ا کرنے کی خاطر مِل کر کام کر رہی ہے ۔ حکومت پائیدار اور سمارٹ شہروں کی تعمیر کو اعلیٰ ترجیح دے رہی ہے ۔
مرکزی حکومت نے اِن چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے مکانات و شہری ترقی ( ایچ اینڈ یو ڈی) کے لئے خاصی رقم مختص کی ہے جو آنے والے برسوں میں اِس شعبے کی ترقی کا باعث بنے گا۔
اَمرت ۔1.0 اور امرت ۔2.0
اٹل مشن فار ریجووی نیشن اینڈ اربن ٹرانسفارمیشن ( اے ایم آر یوٹی) کا مقصد گھرانوں کو بنیادی خدمات (پانی کی فراہمی،سیوریج ، شہری ٹرانسپورٹ ) فراہم کرنا اور شہروں میں ایسی سہولیات کی تعمیر کرنا ہے جس سے سب کے لئے زندگی کا معیار بہتر ہوگا۔
رواں مالی برس کے دوران 76 منصوبے مکمل ہونے کا اِمکان ہے اور بقیہ منصوبے 2022-23ءکے دوران مکمل کئے جانے ہیں۔اِس میںپنج ترتھی جموں میں کثیر السطح کار پارکنگ کی سہولیت کی تعمیر ، دریائے توی مرحلہ دوم کے 5نالوں کی تعمیر ، روپ نگر میں گرین اسپیس وغیرہ شامل ہیں۔ شہری علاقوں میں رہ جانے والے ہر گھر کو صد فیصد محفوظ پانی کے نل کے کنکشن فراہم کرنے کے لئے تمام یو ایل بیز کے لئے سٹی واٹر ایکشن پلان نافذ کیا جانا ہے ۔ اِس کے علاوہ شہری علاقوں میں تمام آبی ذخائر کو مرحلہ وار طریقے سے بحال کیا جائے گا۔ اَمرت کے اجزا¿ صلاحیت کی تعمیر ، اِصلاحات پر عمل درآمد ، پانی کی فراہمی ، سیوریج اور سییپ ٹیج مینجمنٹ ، طوفانی پانی کی نکاسی ، شہری نقل و حمل اور سبز جگہوں اور پارکوں کی ترقی پر مشتمل ہیں۔
سوچھ بھارت مشن
سوچھ بھارت مشن ۔اربن ( ایس بی ایم ۔ یو) کے تین بڑے مقاصد تھے ۔ کھلے میں رفع حاجت سے پاک صد فیصد کا حصول ،سائنسی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ( ایس ڈبلیو ایم ) کو صد فیصد یقینی بنانا اور ’ جن آندولن ‘ کے ذریعے رویے میں تبدیلی شامل ہیں۔
16اربن لوکل باڈیز ( یو ایل بی ) نے او ڈی ایف کا درجہ حاصل کیا ہے ، 25 یو ایل بیز نے رواں مالی برس کے اِختتام تک او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کیا ہے اور باقی یو ایل بیز نے 2022-23ءمیں او ڈی ایف کا درجہ حاصل کیا ہے۔سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے رول آﺅٹ سے 2022-23ءتک تقریباً 70فیصد ماخذ کی علاحدگی کا اِمکان ہے۔ سری نگر ، جموں اور اننت ناگ کے تمام علاقوں کو ایس بی ایم ۔ یو ۔2.0 کے تحت 2022-23ءکے دوران مرحلہ وار سیوریج اور سیپ ٹیج ٹریٹمنٹ سہولیات فراہم کی جائے گی۔

روزانہ تقریباً 850 میٹرک ٹن کوڑا کرکٹ سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے کا ہدف سری نگر اور جموں شہروں میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پلانٹ کے قیام سے حاصل کیا جانا ہے جس سے تقریباً 20 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔ اس کے نتیجے میں توانائی کی پیداوار اور کمپوسٹ/ریفیوز ڈیریوڈ فیول (آر ڈی ایف )کی پیداوار کے علاوہ دونوں شہروں میں کوڑا کرکٹ کے خطرے سے دوچار مقامات کو بھی ختم کیا جائے گا۔ مالی برس 2022-23ءکے دوران 76 یو ایل بی میں مرکوزیت پر مبنی پروسسنگ کی سہولیات کا قیام اور یو ایل بی میں پیدا ہونے والے 690 میٹرک ٹن کوڑا کرکٹ کو سائنسی طریقے سے ٹریٹ کیا جائے گا جس سے تقریباً 14 لاکھ آبادی کو فائدہ ہوگا۔
سمارٹ سٹی مشن
سمارٹ سٹیز مشن ایک شہری تجدید اور تجدید کاری کا پروگرام ہے جسے مرکزی حکومت نے سمارٹ شہروں کی ترقی اور انہیں شہریوں کے دوستانہ اور پائیدار بنانے کے لئے شروع کیا ہے۔ شہری آبادی میں اضافے اور علاقوں کی تیزی سے توسیع کے ساتھ، حکومت پیچیدگیوں کو سنبھالنے، استعداد کار بڑھانے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے بہتر طریقے تلاش کر رہی ہے۔ اس نے ایسے شہروں کی ضرورت پیدا کی ہے جو وسائل کو بہتر بنانے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ خدمات فراہم کرنے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی نگرانی اور انضمام کریں۔
سمارٹ سٹی مشن کے تحت 95 پروجیکٹوں کے رواں مالی برس کے آخر تک مکمل ہونے کا امکان ہے اور2022-23ءمیں مزید 80 پروجیکٹ مکمل کئے جائیں گے تاکہ وائی فائی کی سہولیات، سمارٹ ہیلتھ سینٹروں، تنصیب سے لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔ اِس میں ریور وینڈنگ مشینیں، سمارٹ کلاس روموں، ٹی وی چارجنگ سٹیشن، سائیکل ٹریکس اور ہاکرس زون کی ترقی، پارکنگ اور فلائی اوور کے نیچے جگہ کی ترقی وغیرہ شامل ہیں۔
2022-22ءکے دوران 1,131.70 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے 9بڑی سیوریج سکیمیں چلائی جائیں گی جس سے 6,20,565 لوگوں کی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔ اِس کے علاوہ ایم/ایس ایفشنسی انرجی سروسز لمٹیڈ ( ای ای ایس ایل) کے تعاون سے 76 یو ایل بیز میں 2.15 لاکھ ایل اِی ڈی لائٹس کو تبدیل کئے جانے کی اُمید ہے اور ان یو ایل بیز میں تقریباً 14 لاکھ اَفراد مستفید ہوں گے۔
نیشنل اربن لائیولی ہڈ س مشن
وزارت مکانات و شہری اَمور کے زیر اہتمام نیشنل اربن لائیو لی ہڈس مشن ( این یو ایل ایم ) کا مقصد شہری غریبوں میں ہنر مند اجرت والے روزگار اور فائدہ مند خود روز گار کی سہولیت فراہم کرنا ہے ۔ یہ شہری بے گھر افراد کو ایک پناہ گاہ بھی فراہم کرے گا جو ضروری خدمات سے لیس ہے ۔15,000 استفادہ کنندگان کو 2022-23 کے دوران دین دیال انتیودیا یوجنا ۔ نیشنل اربن لائیو لی ہڈس مشن سکیم کے سیلف ایمپلائمنٹ جزو کے تحت شامل کیا جائے گا ۔
ڈل۔ نگین جھیل کا تحفظ حکومت نے جھیل ڈل کے تحفظ کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے نئے بجٹ میں کئی منصوبے وضع کئے ہیں جیسے جھیل ڈل کے ساتھ ویسٹرن فارشور روڈ تعمیر کیا جانا ہے ، مزید مقامی جھیل کی صفائی کی مشینیں منگوائی جائیں گی ، 1.5 مربع کلو میٹر 2022-23 ءکے دوران للی پیڈس سے علاقے کو صاف کیا جائے گا ، 1.5 مربع کلو میٹر میں ساحلی پٹی کے ساتھ ساتھ جڑی بوٹیوں کی صفائی اور ڈریجنگ کی جائے گی ۔ 2022-23 ءکے دوران رقبہ اور جھیل کے مغربی کنارے کے قریب 60,000 مربع فٹ زمین جسے آبی ذخائیر میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ، کی کھدائی کی جائے گی ۔جموں اور سری نگر میں ایلیویٹیڈ لائٹ میٹرو ریل سسٹم جموں وکشمیر حکومت نے دونوں داراخلافائی شہروں میں ٹریفک کو کم کرنے اور جموں و کشمیر کے لوگوںکو جدید نقل و حمل کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے جموں اور سری نگرمیں میٹرو ریل پروجیکٹوں کیلئے وزارتِ مکانات اور شہری امور کی کو 10,599 کروڑ روپے کی حتمی تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس ( ڈی پی آر ) پیش کی ہیں ۔ اس پروجیکٹ کے 2022-23 میں شروع ہونے کی امید ہے اور یہ 2026 ءمیں مکمل ہونے کا امکان ہے ۔ اس سے سری نگر اور جموں شہروں میں ٹریفک کی بھیڑ میں کمی آئے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.