مشیر بٹھناگر نے جی ڈبلیو سی سرینگر کا اچانک معائینہ کیا

مشیر بٹھناگر نے جی ڈبلیو سی سرینگر کا اچانک معائینہ کیا

سرینگر :لفٹینٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بٹھناگر نے آج گورنمنٹ وومن کالج ( جی سی ڈبلیو ) ایم اے روڈ سرینگر میں جاری مختلف تعمیراتی کاموں کی رفتار اور پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔
دورے کے دوران مشیر نے جہلم توی فلڈ ریکوری پروجیکٹ ( جے ٹی ایف آر پی ) کے تحت 13.34 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے تعمیر کئے جانے والے کلاس روم بلاک پر جاری کاموں کا معائینہ کیا جو ورلڈ بینک کے ذریعے چلایا جا رہا ہے ۔ مشیر نے عمارت کے مختلف پہلوو¿ں کا تفصیلی معائینہ کیا ۔ انہوں نے چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر کو جاری کاموں کو دی گئی ڈیڈ لائین کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی تا کہ عمارت کو طلباءکیلئے کلاس ورک کیلئے وقف کیا جا سکے ۔
اس موقع پر چیف انجینئر آر اینڈ بی نے مشیر کے سامنے عمارت کا تفصیلی خاکہ پیش کیا اور انہیں بتایا کہ عمارت کالج کے دیگر ورثے کے ڈھانچے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعمیر کی جا رہی ہے ۔
مشیر نے ایڈمنسٹریٹو بلاک کی تعمیراتی جگہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری کاموں کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے وہاں کام کی سست رفتاری کا سنجیدگی سے نوٹس لیا اور عمل آوری ایجنسی کے افسران کو ہدایت دی کہ اس اہم کام کی انجام دہی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ مشیر نے ان سے تمام مطلوبہ کاموں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کو کہا ۔
اس دوران مشیر نے کالج کا تفصیلی چکر بھی لگایا اور ادارے کے تمام انفراسٹرکچر کا معائینہ کیا ۔
مشیر نے کالج کے انوویشن اینڈ انکیوبیشن سینٹر کا دورہ کیا اور سینٹر کے ذریعے پیش کئے جانے والے کورسز کا تفصیلی جائیزہ لیا ۔ انہوں نے ہیلتھ کئیر پروفیشنلز کیلئے اسکلنگ سینٹر کا بھی معائینہ کیا ۔
مشیر بٹھناگر نے ان مراکز کی انتظامیہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے یہاں اس قسم کے اختراعی مراکز کے قیام کیلئے ان کی ستائش کی ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ وہ ان مراکز کو اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے مطابق استعمال کریں تا کہ جس مقصد کے ساتھ یہ قائم کئے گئے ہیں اسے حاصل کیا جا سکے ۔
مشیر نے ان سے مزید کہا کہ وہ این آئی ٹی سرینگر جیسے دیگر اداروں کے ساتھ روابط پیدا کریں تا کہ اس کالج میں بھی طلبہ کے کیمپس پلیسمنٹ کا کام انجام دیا جا سکے ۔
مشیر نے اس موقع پر اس بات پر روشنی ڈالی کہ تعلیمی اداروں میں بہتر انفراسٹرکچر کی فراہمی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور یہ مراکز یقیناً طلباءکو جدید سیکھنے کی تکنیک فراہم کرنے اور انہیں ٹیکنالوجی کی تیز رفتار دنیا کے ساتھ اہل بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔
دورے کے دوران پرنسپل جی سی ڈبلیو نے مشیر کو مطلع کیا کہ انوویشن اینڈ انکیو بیشن سینٹر میں بحث و مباحثے کی سہولت موجود ہے جہاں طلبا ءاور اختراع کرنے والوں کے خیالات کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے مشیر کو مزید بتایا کہ اس وقت مرکز میں کالج مختلف کالجوں کے طکباءکو سافٹ وئیر کی مہارت اور مالیاتی خواندگی کے بارے میں تربیت دے رہا ہے اور انہیں مالی خود مختاری حاصل کرنے کی تربیت دے رہا ہے ۔
پرنسپل جی سی ڈبلیو پروفیسر نسرین امان ، چیف انجینئر آر اینڈ بی کشمیر رفیق احمد رفیق ، مشیر کے او ایس ڈی سرفراز احمد ، محکمہ آر اینڈ بی کے سینئر افسران اور دیگر افسران بھی دورے کے دوران مشیر کے ہمراہ تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.