سکشم اورسپیشل اولمپکس بھارت کے مشترکہ وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

سکشم اورسپیشل اولمپکس بھارت کے مشترکہ وفد کی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات

جموں: سکشم اورسپیشل اولمپکس بھارت جموں و کشمیر کے ایک مشترکہ وفد نے آج یہاں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔
وفد کے ارکان نے لیفٹیننٹ گورنر کو ان سپیشل ایتھلیٹوںکی فلاح و بہبود کے لئے جاری اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جن میں ذہنی یا ایک سے زیادہ معذوری ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے وفد کے ارکان کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ جموںوکشمیر یوٹی حکومت خصوصی طور پر معذور کھلاڑیوں کی ضروریات کو پورا کرنے پر خصوصی زور دیتے ہوئے جموں و کشمیر میں کھیلوں کو مزید فروغ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہم نے جموںوکشمیر سپورٹس پالیسی 2022ءکو تیارکیا ہے جس میں پیرا ایتھلیٹس اور کھلاڑیوں سمیت کھلاڑیوں کی عالمی معیار کا بنیادی ڈھانچہ بنانے ، کوچنگ اور تربیت پر توجہ دی گئی ہے ۔
لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرنے والے وفد میںایوی گپتاپرگل قومی جوائنٹ جنرل سیکرٹری سکشم، سوامی وشواناتھ کھیترا سنگھٹن منتری سکشم ، ڈاکٹر اشونی جوجرا صدر سپیشل اولمپکس بھارت ( ایس او بی ) جے اینڈ کے ،راج کمار شرما سپورٹس ڈائریکٹر جے اینڈ کے ایس او بی اور پون سنگھ جے اینڈ کے سدر سکشم شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.