پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے 16ویں جموںوکشمیر یوٹی ووشو چمپئن شپ کا اعلان کیا

پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس نے 16ویں جموںوکشمیر یوٹی ووشو چمپئن شپ کا اعلان کیا

جموں:پرنسپل سیکرٹری یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس ( وائی ایس ایس )آلوک کمار نے آج یہاں بھگوتی نگر میں سپورٹس کونسل کے اِنڈور سٹیڈیم میں ایک متاثر کن ، رنگارنگ اور اچھی شرکت کی تقریب میں 16ویں جموںوکشمیر ووشو چمپئن شپ کا اِفتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر آلوک کمار مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ چیف اکاﺅنٹس آفیسر جے اینڈ کے سپورٹس کونسل ڈاکٹر ظفر اقبال ، ایس سپورٹس ایڈمنسٹریٹر اور نائب صدر جے اینڈ کے ووشو ایسو ایشن رنجیت کالرا ، صدر جے اینڈ کے ووشو ایسو ایشن وجے صراف اور ڈویژنل سپورٹس آفیسر جے اینڈ کے سپورٹس کونسل اشوک سنگھ اور منیجر اِنڈور ہال بھگوتی نگر وِکاس ڈوگرہ مہمانِ ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے
اِس موقعہ پراَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ووشو ایک تمغہ جیتنے والا کھیل ہے اور باربار اس کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں نے جموںوکشمیر کا نام روشن کیا ہے۔
آلوک کمار ن ے کہا کہ ووشو کو بڑا فروغ ملے گا اور جموںوکشمیر ووشو ایسو سی ایشن اور کھلاڑیوں کی سہولیت کے لئے حکومت دونوں خطوں میں ووشو اکیڈمیاں قائم کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور سازو سامان کی خریداری کے لئے 1.5کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جائے گی۔
اِس سے قبل ایتھلیٹس کی جانب سے ووشو کی مہارت کا مظاہرہ کیا گیا جس کے بعد رنجیت کالرا نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا جنہوں نے تقریب کا خلاصہ پیش کیا۔
ا فتتاحی تقریب کے دوران کھیل میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مہمان خصوصی نے ملک بھر اور جموںوکشمیر میں ان کی شاندار کار کردگی کے لئے اعزاز سے نوازا۔
جن لوگوں کو مبارکباد دی گئی ان میں راجندر سنگھ (ورلڈ سی شپ میڈلسٹ)، سعدیہ طارق (گولڈن گرل)، سلیم کمار (جونیئر ورلڈ میڈلسٹ)، کمل کشور (انٹرنیشنل میڈلسٹ)، اعجاز حسن (انٹرنیشنل میڈلسٹ)، جبینہ اختر (انٹرنیشنل میڈلسٹ)، روہت تھکیال (انٹرنیشنل میڈلسٹ)۔ کھلاڑی) اور انکت شرما (بین الاقوامی کھلاڑی)شامل ہیں۔
بعد میں کلدیپ ہنڈو، ڈروناچاریہ ایوارڈ یافتہ اور ہندوستان کے چیف ووشو کوچ نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔
افتتاحی تقریب کی نظامت راجیش دھر نے اَنجام دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.