ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
17.5 C
Srinagar

پیار ،محبت کارگر ہتھیار

جہاں وادی میںبڑی تیزی کےساتھ حالات بدل رہے ہیں ،وہیں عام لوگوں میں کئی طرح کے خدشات بھی پائے جارہے ہیں اور ہر نکڑ ہر چوراہے پر نوجوان ،بزرگ اور مرد وخواتین مختلف سرکاری فیصلہ جات پر بحث وتمحیص کررہے ہیں، آخر علاج کیا ہے وغیرہ وغیرہ ۔کوئی سمارٹ میٹر نصب کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتا ہے، تو کوئی برسوں قبل تعمیر کئے گئے تعمیرات کو منہدم کرنے پر اپنی ناراضگی کااظہار کرتا ہے ۔

عورتیں سردیوں میں بجلی کی ضرورت اور اسکی قیمت پر باتیں کرتی ہیں ،نوجوان پولیس کی جانب گاڑیاں اور موٹر سائیکل ضبط کرنے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہیں ۔

عام لوگ بڑھتی قیمتوں پر ناراضگی کااظہار کرتے ہیں ۔

ایک طبقہ یہ بھی کہہ رہا ہے کہ ملی ٹنسی میں ملوث ہونے پر جائیدادیں ضبط کرنے کی کارروائیاں شروع کی گئی اور کوئی عام انسان ہر گز دل سے ملی ٹینٹوں کو گھر میں پناہ نہیں دے سکتا ہے ۔

اگر رات کی تاریکی میں کسی کے گھر میں ملی ٹینٹ داخل ہوتے ہیں تو اسکا قصور کیا ہے ۔اُن کی کانپٹی پر بندوق رکھ کر اہل خانہ سے کچھ بھی غلط کام کرواسکتے ہیں ۔

بہرحال باتیںبہت ہو رہی ہیں ۔سرکار کو تمام باتوں کا نوٹس لینا چاہیے اور پیار ومحبت سے عوام کا دل جیتنا چاہیے کیونکہ ہر غلط کام کو روکنے کیلئے پیار محبت ہی سب سے بڑا کار گر ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img