روہت کنسل نے آئی آئی ٹی جموں میں ” سینٹر فار ایسنشل سکلز“ کا آغاز کیا

روہت کنسل نے آئی آئی ٹی جموں میں ” سینٹر فار ایسنشل سکلز“ کا آغاز کیا

جموں:پرنسپل سیکرٹری محکمہ اعلیٰ تعلیم و اطلاعات روہت کنسل نے آج یہاں آئی آئی ٹی جموں میں سینٹر فار ایسنشل سکلز (سی اِی ایس) کا آغاز کیا۔
اِس موقعہ پر اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ جموںوکشمیر حکومت آئی آئی ٹی جموں اور دیگر اِداروں کی مدد کرنے کے لئے پُر عزم ہے جو ہمارے نوجوانوں کے روزگار کو بہتر بنانے کے لئے کوششیں کرنے کے لئے تیار ہے۔اُنہوں نے ضروری ہنروں کے مرکز کے قیام میں آئی آئی ٹی کی ا س پہل کی تعریف کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ یہ مرکز نہ صرف لائف سکل کورسز بلکہ پرسنل فائنانس ، کمیونیکیشن اور اِس طرح کی دیگر ضروریات کے کورسوں کو بھی پیش کرے گا۔اُنہوں نے مرکز کے وسائل کو نہ صرف اِنسٹی چیوٹ کے طلباءبلکہ جموںوکشمیر یوٹی کے دیگر تمام اِداروں کے لئے بھی کھولنے کے لئے آئی آئی ٹی کی تعریف کی۔
روہت کنسل نے میکنسی اور دوسروں کے مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کام کی نئی دُنیا میں سافٹ سکلزجیسے مواصلات ، ہمدردی اور پیچیدہ فیصلہ سازی تیزی سے کرنسی حاصل کر رہی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ میکانائزیشن اور آٹومیشن کے آنے سے نچلی ترتیب ، تکراری اور کم علمی ملازمتیں زوال پذیر ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ اعلیٰ درجے کی علمی ہنر اور سافٹ ہنر ملازمت کے خواہشمند کے لئے معیار ہیں ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ تعلیمی نصاب سے ہٹ کر زندگی کی ہنروں کو فروغ دینے سے نوجوانوں کی کاروباری صلاحیت میں بھی بہتری آئے گی جس سے قوم کی تعمیر کے ہمارے مقصد کو مزید تقویت ملے گی۔
اِس موقعہ پر چیئرمین بورڈ آف گورنرس شرد کمار صراف بھی موجود تھے،نے اِنسٹی چیوٹ کے بانی ڈنیز کو مبارک باد پیش کی جن کے ابتدائی برسوں میں اِس اِدارے کی ترقی میں بے پناہ خدمات اور شراکت کو سراہا گیا۔پروفیسر ایس این سنگھ ، شیبان کے کول ، انوراگ شرما ، کے ایس راﺅ ، ایس کے گپتا ، دنیش کے پانڈیا اور دیو یش جن والاوہ لوگ تھے جنہیں مبارک باد دی گئی۔
ڈائریکٹر آئی آئی ٹی منوج گوڑ نے کہا کہ سینٹر فار ایسنشل سکلز ( سی اِی ایس) ایک ڈیجیٹل ریسورس ہے جو اَپنے پورٹل پر متعدد کورسوں کو پیش کرے گا اور جو سب کی خاطر درخواست دینے کے لئے کھلے ہوں گے ۔اُنہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پورٹل ایک ہفتے کے اندر لائیو ہوگا اور تفصیلات آئی آئی ٹی جموں کی سرکاری ویب سائٹ پر مل جائیں گی ۔ سی اِی ایس غیر آئی آئی ٹی جموں کے طلباءکے لئے 2چھوٹے سرٹیفکیشن پروگرام یعنی ٹرانسپورٹیشن اِنجینئرنگ اور ہائیڈرولکس اور آبی وسائل اِنجینئر نگ چلارہا ہے ۔سی اِی ایس اگلے چند دِنوں میں مزید 9کورسوں کو کھولنے کے لئے تیار ہے جو سب کی خاطر درخواست دینے کے لئے کھلے ہوں گے۔

ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر امیتاش اوجھا نے مزید وَضاحت کی کہ سی اِی ایس تمام شعبوں کے کورسوں کے ساتھ ساتھ اوپن اینڈڈ(جنرک) کورسوں کو بھی پیش کرے گا جو طلباءکے لئے موزوں ہیں۔ تکنیکی کورسوں کے علاوہ کچھ کورسز ہندوستانی زبانوں ، ثقافت سے بیداری ، ہندوستانی فنون ، موسیقی اور دستکاری کو فروغ دیں گے۔یہ کورسز ممتاز مقامی فن کاروں ، مصنفین اور دستکاری کے اَفراد کے ذریعے کئے جائیں گے ۔ کورس کو جہاں بھی ممکن ہو مادری زبان کے اِستعمال کے ساتھ دو لسانی طور پر پڑھایا جاسکتا ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ جینومک سٹیڈیز، بائیو ٹیکنالوجی ، نینو ٹیکنالوجی اورکلین اَنرجی کے ساتھ اہم ایپلی کیشنز کے علاوہ کچھ تکنیکی جدید شعبے جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی)،ڈی۔3 مشیننگ، بگ ڈیٹا اینالیسس، اور مشین لرننگ۔ صحت، ماحولیات اور پائیدار زندگی کے لئے کورسز شروع کئے جائیں گے۔
اِنسٹی چیوٹ نے اَپنے طالب علموں کی بھی تعریف کی جنہوں نے دُنیا بھر میں مختلف مقابلوں میں حصہ لیا اور سال 2021-22ءمیں آئی آئی ٹی جموں کا نام روشن کیا۔ اِس موقعہ پر بی ٹیک کے گذشتہ برس کے طالب علم شبھم گوڑ کو آئی آئی ٹی جمو ں کے پہلے ” انسٹیٹیو شنل سروس ایوارڈ “ سے نوازا گیا جو کووِڈ۔19 وَبائی اَمراض کے دوران ان کی مثالی خدمات کے لئے ہے۔
اِس موقعہ پر فیکلٹی ممبران کے علاوہ طلباءو طالبات اور متعدد معزز طلباءکے والدین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.