لیفٹیننٹ گورنر نے یوکرین سے واپس آنے والے کشمیرکے ایم بی بی ایس طلباءسے ملاقات کی

لیفٹیننٹ گورنر نے یوکرین سے واپس آنے والے کشمیرکے ایم بی بی ایس طلباءسے ملاقات کی

سری نگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج یہاں راج بھون میں وادی¿ کشمیر کے ایم بی بی ایس طلباءسے ملاقات کی جو یوکرین سے واپس آئے ہیں۔
طلباءنے لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے جنگ زدہ ملک سے ان کے انخلاءپر حکومت کا شکریہ اَدا کیا۔
اُنہوں نے ” آپریشن گنگا“ کے تحت یوکرین سے ہندوستانی طلباءکی بہ حفاظت واپسی کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی تعریف کی۔
دورانِ بات چیت طلباءنے یوکرین کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اَپنی پڑھائی کے حوالے سے خدشات کا اِظہار کیا اور لیفٹیننٹ گورنر کے ساتھ اَپنے اِنخلاءکی داستانیں بھی بتائیں۔
اُنہوں نے لیفٹیننٹ گورنر سے درخواست کی وہ انہیں مزید تعلیم کے لئے جموںوکشمیر اور ملک کے دیگرحصوں کے میڈیکل کالجوں میں جگہ دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے طلباءسے بات چیت کرتے ہوئے اُنہیں حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے کہا کہ مرکزی اور جموںوکشمیر یوٹی حکومت یوکرین سے واپس آنے والے طلباءکو ہندوستان میں اَپنی تعلیم مکمل کرنے میںمدد کرنے کی پالیسی پر کام کر رہی ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کرنے والے طلباءمیں راسخ مظفر، اَدفر منظور ثمرین مشتاق ، بلقیسہ اختر ، نہار نور ، خادم حسین ،امیر حامد اور شیراز خان شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.