مذاکرات کی ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگی: زیلنسکی

مذاکرات کی ناکامی کا مطلب تیسری عالمی جنگ ہوگی: زیلنسکی
کیف، 21 مارچ: ماسکو کی جانب سے ماریوپول کو ہتھیار ڈالنے کی وارننگ کے درمیان یوکرین نے روس کے سامنے جھکنے سے انکار کرتے ہوئے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ایک بار پھر دنیا کو یاد دلایا کہ اگر بات چیت نہیں ہوئی تو یہ ایک عالمی تباہی ہوگی۔

ان کے نائب نے پیر کی صبح 5 بجے (ماسکو وقت کے مطابق ) تک ماریوپول شہر چھوڑنے کے روسی مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
بی بی سی نے کہا کہ روسی وزارت دفاع نے شہر کو ہتھیار ڈالنے کے بدلے میں ایک انسانی راہداری کھولنے کی پیشکش کی تھی۔

اس سے قبل یوکرین کے صدر نے الزام لگایا تھا کہ روس نے ماریوپول میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔
صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کا خیال ہے کہ روس کی جانب سے حملے کے خاتمے کے لیے بات چیت میں ناکامی کا مطلب’’تیسری عالمی جنگ” ہوگا۔

اتوار کو سی این این سے بات کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ مذاکرات ہی لڑائی کو ختم کرنے کا واحد راستہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ہمیں بات چیت کے امکان کے لیے کسی بھی فارمیٹ کسی بھی موقع کو استعمال کرنا ہوگا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.