سُنا ہے کہ ملک کے وزیر داخلہ شری امت شاہ جی دوروزہ دورے پر جموں وارد ہورہے ہیں اور وہ اپنے ساتھیوں کےساتھ آنے والے انتخابات کے حوالے سے صلاح ومشورہ کریں گے اور ساتھ ہی ساتھ سیکورٹی ایجنسیوں کے ذمہ داروں سے بھی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔
انتخابی کمیشن حدبندی کمیشن کے آخری فیصلے کا انتظار کر رہا ہے تاکہ انتخابی تاریخوں کا اعلان کیا جاسکے ۔
جمہوری نظام میں انتخابات کو کافی زیادہ اہمیت ہوتی ہے اور یہ جمہوریت کی روح تصور کی جا رہی ہے، مگر سوال یہ پیدا ہورہا ہے جس تبدیلی اور ترقی وخوشحالی کا خواب مرکزی وزیر داخلہ نے جموں وکشمیر کے حوالے سے دیکھا تھا وہ انتخابات کرانے سے پورہ ہو گا ؟۔
کہیں وہی لوگ پھر بازی نہ مارلیں جنہوں نے جنت جیسی اس وادی کو جہنم بنا کے رکھ دیا ہے وہ بھی صرف اپنے ذاتی مفادات کے خاطر ۔بہرحال وزیر داخلہ اور اُسکے ارد گرد موجود پالیسی ساز حضرات ہم سے بہتر جانتے ہیں کہ انتخابات کیلئے وقت موزون ہے کہ نہیں ؟
زیرک شاہ جہلم کے کنارے بیٹھے اپنے دوسرے ساتھی سے کہہ رہا ہے اور میں نے بھی سن لیا ۔