حقیقی امن کی ضرورت

حقیقی امن کی ضرورت

روز حکام یہ اعلان کرتے ہیں کہ وادی میں حالات بہتر ہو چکے ہیں لیکن یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ وادی میں ابھی حالات دگرگوں ہیں ۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران لگ بھگ 3اضلاع میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے درمیان تصادم آرائیاں ہوئیں، جس دوران متعدد ملی ٹینٹ ازجان ہو گئے ۔ضلع گاندربل کے نونر علاقے میں بھی ایک جھڑپ ہوئی جو سب سے زیادہ پُر امن علاقوں میں شمار کیا جا رہا تھا ۔

اصل میں جب تک مرضی کے اصل جڑ کو ختم نہ کیا جائے تب تک مرض کہیں نہ کہیں اپنا سر نکالتا رہتا ہے۔

دوائی کے سخت ڈوز دیکر کبھی کبھی اس بیماری کو خاموش کیا جا رہا ہے لیکن اصل مرض حقیقت میں موجود ہے جس کے خاتمے کیلئے ملک کے پالیسی سازوں ،ماہرین اور دیگر ذی حس افراد کو سر سے سرجوڑ کر لائحہ عمل ترتیب دینا چاہیے ،تاکہ حقیقی امن قائم ہو سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.