منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

شوپیاں میں مشتبہ جنگجووں کے حملے میں سی آر پی ایف اہلکار ہلاک

سری نگر،12 مارچ:جنوبی ضلع شوپیاں کے چیک چھوٹی پورہ گاوں میں مشتبہ جنگجووں نے مقامی سی آر پی ایف اہلکار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس وجہ سے اُس کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی شام کو چیک چھوٹی پورہ شوپیاں میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے سی آر پی ایف اہلکار مختیار احمد پر نزدیک سے گولیاں چلائیں جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ۔

انہوں نے کہاکہ اہل خانہ نے زخمی اہلکار کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر موجود ڈاکٹروں نے اُس سے مردہ قرار دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ فائرنگ کے بعد علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن چلایا گیا لیکن حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مختیار احمد نامی سی آر پی ایف اہلکار چھٹی پر اپنے گھر آئے ہوئے تھے۔
پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img