آشا ورکرس یونین کا سری نگر میں احتجاج

آشا ورکرس یونین کا سری نگر میں احتجاج

سری نگر،12 مارچ : آشا ورکرس یونین نے ہفتے کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہوکر تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کو لے کر احتجاج درج کیا۔

احتجاجی آشا ورکرس ’ہمیں انصاف چاہئے‘ کے نعرے لگا رہی تھیں۔
اس موقع پر تمہیدہ نامی ایک آشا ورکر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں صرف اس مقصد کے لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ ہماری تنخواہوں میں اضافہ کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا: ’ہماری تنخواہ صرف دو ہزار روپیہ ماہانہ ہے جس پر گذارہ نہیں ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف کافی مہنگائی ہے‘۔

ان کا کہنا تھا: ’ہم سے تمام کام کرائے جا رہے ہیں کورونا ویکسین لگانا ہو تو ہمیں بلایا جاتا ہے یہاں تک کہ جے کے ایس ایس بی کی طرف سے منعقدہ حالیہ امتحانات کے دوران بھی ہمیں ڈیوٹی دینا پڑی‘۔
موصوفہ نے کہا کہ لیکن جب ہمارے تنخواہ کی بات آتی ہے تو کوئی بھی ہماری بات نہیں سنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہونا چاپئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.