سری نگر،12 مارچ: وسطی ضلع بڈگام کے چاڑورہ کے برن وار علاقے میں ہفتے کی صبح ایک 23 نوجوان کو اپنے ہی کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ چاڑورہ کے برن وار علاقے میں ایک23 سالہ نوجوان کو اپنے ہی کمرے میں لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ گرچہ اہلخانہ اور ہمسایوں نے مذکورہ نوجوان کو فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے اس کو مردہ قرار دیا۔
متوفی نوجوان کی شناخت آزاد احمد وانی ولد غلام محمد وانی کے بطور ہوئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد آخری رسومات کی ادائیگی کے لئے لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔
یو این آئی